مریم نواز کو کیوں لندن جانا چاہیے، مریم اورنگ زیب کا انوکھا استدلال

0
26

مریم نواز کو کیوں لندن جانا چاہیے، مریم اورنگ زیب کا انوکھا استدلال

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ‎مریم نواز کو میرٹ پر ضمانت دی ہے تو پھر وہ اپنے والد کی تیمارداری کرنے کیوں نہ جائیں؟

مریم نواز کی جانب سے بیرون ملک جانے کی درخواست پر حکومتی تنقید کے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور 2 درجن ترجمانوں کا مسئلہ مہنگائی، معیشت کی بدحالی اور روزگار نہیں، عمران خان کو دن رات صرف نوازشریف ، شہباز، مریم ، حمزہ اور مسلم لیگ (ن) کا خیال ستاتا رہتا ہے، ‎‎سرکاری خرچ پر نیب اور پی آئی ڈی کو شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد اپنی والدہ کو بسترِمرگ پہ چھوڑ کر وطن واپس آئیں، ان پر آج تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھا، ان پر ابھی تک کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا اور آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا، وہ 3 مہینے نیب کی حراست میں رہیں لیکن نیب کوئی کرپشن ثابت نہیں کرسکا، انہیں گرفتار کرنے کے لئے الزام لگایا کہ دادا نے پوتی کو جائیداد میں حصہ کیوں دیا، ‎مریم نواز کو لاہور ہائی کورٹ نے میرٹ پر ضمانت دی تو پھر وہ والد کی تیمار داری کے لیے لندن کیوں نہ جائیں۔

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے،

واضح‌رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نےای سی ایل سے نام نکالنے کیلیےلاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ،مریم نواز نے عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اپنا یا کہ میرا نام ای سی ایل میں کسی بھی نوٹس کے بغیر ڈالا گیا،عدالت میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے.20 اگست 2018کو جاری کیا گیا میمورنڈم غیرقانونی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مریم نوازکی ضمانت مسترد کی جائے ،عدالت لاہورہائیکورٹ کا 31 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قراردے،

Leave a reply