PDMتوڑنےکی بنیاد مریم نوازنےرکھی،نوازشریف قوم کوتقسیم کرنےکی سازشیں کررہے ہیں: پیپلز پارٹی

0
35

چارسدہ: PDMتوڑنےکی بنیاد مریم نوازنےرکھی،نوازشریف قوم کوتقسیم کرنےکی سازشیں کررہے ہیں: اطلاعات کے مطابق چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سید نیئر بخاری نے بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم توڑنے کی بنیاد مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر نے رکھی، نوٹس دینے والوں نے خود اصول توڑے۔

نیئر بخاری کا چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے چارٹر پر پیپلز پارٹی تو کاربند ہے لیکن شاید شوکاز دینے والے نہیں، نااہل حکمرانوں کے خلاف ہر اتحاد بنانے کو تیار ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو توڑا گیا، اے این پی علیحدہ نہیں ہوئی تھی، نجانے انہیں کس بات کی جلدی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ترکوششوں کے باوجود نوازشریف کی بیٹی نے پی ڈی ایم کا ستیاناس کردیا

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر بخاری نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں فیصلہ ہوگا۔ پی ڈی ایم کا اتحاد بہت اہم تھا، نوٹسز دینے والوں نے اصول توڑے۔ پی ڈی ایم ایک نااہل حکمرانوں کو باہر نکالنے کیلئے تھا۔نیربخاری نے کہاکہ نوازشریف ملک وقوم کے خلاف گہری سازشیں کررہے ہیں پیپلزپارٹی کبھی بھی پاکستان اورپاکستانیوں کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گی

Leave a reply