fbpx

مریم نوازنےجاویدلطیف کی گرفتاری کوکشمیرسےجوڑدیا :اپنےبیماروالد کی سیاسی حرکتوں کابھانڈہ بھی پھوڑدیا

اسلام آباد:مریم نوازنےمیاں جاوید لطیف گرفتاری کومقبوضہ کشمیرسےجوڑدیا:اپنےبیماروالد کی سیاسی حرکتوں کابھانڈہ بھی پھوڑدیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے ریاست کے خلاف بغاوت کرنے پرجاوید لطیف کی گرفتاری کوکشمیر کی آزادی سے جوڑتے ہوئے عجیب عجیب کہانیاں سنادی ہیں

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نےکہا کہ جاوید لطیف کا یہ حق ہے کہ وہ حق کی بات کریں‌ اوراگران کے بیان پران کی گرفتاری پرکہا ہے کہ میں میاں جاوید لطیف کی گرفتاری کی بھرپورمذمت کرتی ہوں، ان کو سچ بولنے پر سزا دی جا رہی ہے، وہ اتنے ہی محب وطن جتنے ہم سب ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرا انٹرویو بہت کلیئر ہے، میں نے کہا تھا کہ ہم حکومت کوایکسپوز ہونے کا پورا موقع دینا چاہتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر اگر کوئی سازش ہو رہی ہے تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ نااہل حکومت نے ملک کا ستیاناس کر دیا ہے۔ موجودہ حکومت پاکستان کیلئے بہت بڑی لعنت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم چلاؤں گی۔ ان انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی فتح یقینی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ اس لعنت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے۔

کشمیر الیکشن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر کی بہت خدمت کی

مریم نواز نے کہا کہ میرے ابولندن سے سیاست گرمائیں گے اورآزادکشمیرمیں انتخابات کے لیے بھرپورمہم چلائیں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.