مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا گیا۔ معروف قانوندان اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی،الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر درخواست میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ دھاندلی کے الزام میں مریم نواز اور علی حیدر گیلانی کیخلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استمعال کیوں نہیں کی گئی، درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اور مریم نواز کا بیان دھاندلی کا ثبوت ہے، ویڈیو اور بیان پر الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے سیکشن 167، 168، 170 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے، درخواست میں مزید کہا گیا کہ انتخابات میں دھاندلی قابل دست اندازی جرم ہے، اس کی انکوائری کی جائے، استدعا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے. اسلام آباد سیٹ سے شکست، وزیراعظم کا ایسا فیصلہ کہ سن کر مریم اور مولانا کی خواہش ہوئی پوری وزیراعظم کا اعتماد … مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا پڑھنا جاری رکھیں