مریم نواز نے ایسا کیا اعلان کر دیا کہ حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی

0
29

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ مریم نواز کا کارکنوں کو 26 مارچ کو نیب میں لے جانے کا نعرہ بے عقلی کی دلیل ہے کیونکہ وہ پہلے بھی نیب پر پتھراؤ کی وجہ سے مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں ،مریم بی بی یاد رکھیں کہ اس طرح کی دھمکیاں ان کے لیے مزید رسوائی کا باعث بنیں گی، جس کسی نے قانون ہاتھ میں لیا، اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون پنجاب نے مریم نواز کی جانب سے 26 مارچ کو کارکنوں سمیت نیب آفس جانے کے اس اعلان کو ایک آئینی ادارے پر چڑھائی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم اپنی اور خاندان کی کرپشن چھپانے کے لیے نیب جیسے آئینی ادارے کو دباؤ میں لانا چاہتی ہیں لیکن قانون اس طرح کے منفی ہتھکنڈوں سے سختی کے ساتھ نمٹے گا۔ انہوں نے وارننگ دی کہ جس کسی نے قانون ہاتھ میں لیا، اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

راجہ بشارت نے مریم نواز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذہن میں رکھیں کہ وہ اور اس کے والد پہلے ہی نیب کے مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ایسا نہ ہو کہ وہ اس طرح کی حرکتوں کےباعث نیب کی جانب سے دی گئی رعایت سےمحروم ہوجائیں،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا شیرازہ بکھرنے کے بعد مریم بوکھلائی ہوئی ہیں اور اپنی بدترین شکست کا بدلہ معصوم اور غریب کارکنوں سے لینا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم بی بی یاد رکھیں کہ اس طرح کی دھمکیاں ان کے لیے مزید رسوائی کا باعث بنیں گی،بہتر یہی ہے کہ اپنی اور پارٹی کی بچی کھچی عزت کو مزید داؤ پر نہ لگائیں ۔ راجہ بشارت نے کیپٹن صفدر کی جانب سے ڈی جی آئی ایس آئی پر تنقید کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ جس طرح ایک آئینی ادارے کو چیلنج کر رہے ہیں اوراسے سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں یہ مذموم کھیل کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، کیپٹن صفدر جس طرح قومی اداروں کو بدنام کرنے کی روش پر چل نکلے ہیں اور انہیں سرعام للکار رہے ہیں،حکومت اسے ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔

Leave a reply