مریم نواز نے تعزیت کے لیے آنے والے وفد سے ملنے سے انکار کر دیا

0
56

مریم نواز نے تعزیت کے لیے آنے والے وفد سے ملنے سے انکار کر دیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی والدہ اور مریم نواز کی دادی کی وفات پر تعزیت کے لیے آنے والے وفد کو مریم نواز سے ملاقات کرنے سے روک د یا گیا ہے.، جماعت اسلامی کی رہنما اور سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم کی بیٹی ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی نے جب مریم نواز سے ان کی دادی کے لیے ملاقات کرنا چاہی تو ان کو روک دیا گیا . مریم نواز نے صمیحہ راحیل قاضی سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا . جس پر سمیعہ راھیل قاضی نے جاتے جاتے ایک نوٹس چھوڑ دیا جس پر تحریر تھا کہ ، پیاری مریم نواز میں آپ کے پاس آپ کی دادی سے ملاقات کرنے کے لیے آئی لیکن مجھے ملاقات سے روک دیا گیا اور کہا گیا کہ ملنے کی اجازت نہیں‌ ہے .

نواز شریف اور شہباز شریف کی ولدہ کل وفات پا گئی تھیں جس کے لیے مذہبی سیاسی قائدین ان سے تعزیت کر رہے ہیں. دوسری جانب نواز شریف کی والدہ کی میت لندن سے وطن واپس لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی، ذاتی معالج کے منع کرنے پر نواز شریف کے پاکستان نہ آنے کا امکان ہے۔نواز شریف اور صدر نواز لیگ شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں، بیگم شمیم اختر طویل عرصے سے علیل تھیں، مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

بیگم شمیم کی نماز جنازہ بدھ کو لندن میں ادا کی جائےگی۔بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان روانگی سے قبل نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔ بیگم شمیم اختر کی میت کاغذی کارروائی کے بعد پاکستان روانہ کی جائے گی۔ نوازشریف کی ہمشیرہ بھی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں گی۔ لندن میں نواز شریف کی والدہ کی میت کو ریجنٹ پارک مسجد کے سرد خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت پاکستان روانہ کی جائے گی۔ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان بھجوانے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔

پاکستان میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کو الزائمر کی بیماری لاحق تھی اور ان کے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا۔

Leave a reply