مریم نواز رائیونڈ سے کب روانہ ہو گی؟ شیڈول سامنے آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کا حکومت مخالف جلسہ آج گوجرانوالہ میں ہو گا جلسہ سے ن لیگ کی رہنما مریم نواز بھی خطاب کریں گی مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز ڈیڑھ بجے رائے ونڈ سے روانہ ہوں گی،ضلعی انتظامیہ کے ساتھ طے کی گئی ایس او پیزپرعمل کریں گے،ہم نے رات کو ہی جلسہ گا ہ بھر دیا تھا، کارکن صبح تک موجود رہے، شبلی فراز اب استعفا دے دیں، استعفے کا متن ہم فراہم کردیں گے، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جلسے میں کورونا ایس او پیز پر عمل کی پوری کوشش کریں گے،لیاقت باغ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں کورونا پر کتنی ایف آئی آر کٹی تھی، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے گوجرانوالہ روانگی کے موقع پر 8 مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔ مریم نواز رنگ روڈ سے موٹر وے لنک بابو صابو انٹرچینج سے بند روڈ پر آئیں گی۔ لیگی رہنما بند روڈ سے بتی چوک دریائے راوی کو عبور کریں گی۔ مریم نواز شاہدرہ اور کالا شاہ کاکو استقبالیہ میں لیگی کارکنوں سے مختصر خطاب کریں گی۔ مریم نواز کا مرید کے میں بھی … مریم نواز رائیونڈ سے کب روانہ ہو گی؟ شیڈول سامنے آ گیا پڑھنا جاری رکھیں