fbpx

قوم کرونا کےعذاب میں مبتلا:مریم نوازپریشانی کےاس عالم میں سیاست سیاست کھیلنےسےبازنہ آئیں

لاہور:قوم کرونا کےعذاب میں مبتلا:مریم نوازپریشانی کےاس عالم میں سیاست سیاست کھیلنےسےبازنہ آئیں،اطلاعات کے مطابق ایک طرف قوم کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے پریشان حال ہے اورکچھ سمجھ نہیں آرہا ان حالات میں مریم نوازنے کچھ دنوں کی ریسٹ کے بعد پھر سے سیاست سیاست کھیلنا شروع کردی ہے

ایک طرف جہاں پوری قوم پرسناٹا چھایا ہوا ہے اورہرکسی کو اپنی ،اپنے اہل وعیال اورہمسائیوں کی فکرہے مریم نوازاقتدار سے محرومی کا رونا روتے ہوئے نظرآرہی ہیں ،

اس حال میں جب ہرکوئی سکون اورسیاست سے دوررہنا چاہتا ہے مریم نواز نے نئی بات کردی ،مریم نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بنانا چاہتے تھے،

اگر شہباز شریف تھوڑی سی آمادگی ظاہر کرتے تو آج وہ وزیراعظم ہوتے۔ تفصیلا ت کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے انکشاف کیا کہ ن لیگ شہبازشریف کو وزیراعظم پاکستان بنانا چاہتی تھی، لیکن اُنہوں نے آمادگی ظاہر نہیں کی۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پرمریم نواز کے اس کردارپرسخت تنقید کی جارہی ہے اورقوم نے اس بات کے دکھ کا اظہارکیا ہے کہ خدارا اب توہماری جان چھوڑ دیں ہمیں کرونا کی تباہیوں کا خوف ہے اوریہ بی بی ہمیں اپنی خواہش کی خاطرلڑانا مروانا چاہتی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.