fbpx

مریم نواز نے علی امین گنڈہ پورکوجواب دے دیا:ووٹ کونہیں نوٹ کوعزت دو

مظفرآباد: مریم نواز نے علی امین گنڈہ پورکوجواب دے دیا:5 لاکھ کے بدلے کتنی رقم اڑائی:خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی کے وفاقی وزیربرائے کشمیر اورشمالی علاقہ جات علی امین گنڈہ پور کی طرف سے سڑک کی تعمیر کے لیے دیئے گئے پانچ لاکھ کے بدلے میں اتنے پیسے دیئے کہ دنیا دیکھتی ہی رہ گئی

ذرائع کے مطابق ہٹیاں بالا کے علاقے میں مریم نواز کی خواہش پر آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں منعقد مسلم لیگ ن کے جلسے میں نوٹوں کی بارش ہوگئی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز کی پنڈال آمد کے موقع پر قائدین نے 10، 10 اور 50 کے نوٹوں کی گڈیاں نچھاور کیں، جلسہ گاہ میں موجود دیگر کارکنان ان نوٹوں کو جمع کرنے میں مصروف رہے، جس کی وجہ سے دھکم پیل بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنان کی روایت ہے کہ وہ قائدین کی آمد پر نوٹ نچھاور کرتے ہیں، جن کی بے حرمتی بھی ہوتی ہے کیونکہ یہ کارکنان کے پیروں میں آتے ہیں۔

مریم نواز پر بھی کچھ نوٹ آکر گرے مگر وہ اس سارے منظر سے محظوظ ہوتی رہیں اور کسی کو قائد اعظم کی تصویر اور نوٹ کی تضحیک سے نہیں روکا۔ علاوہ ازیں کچھ لوگوں نے مریم نواز کے ہاتھوں100 ، 100 کے نوٹ بھی تھمائے۔