مریم نواز کے دورہ گلگت بلتستان کی تفصیلات جاری

0
41

مریم نواز کے دورہ گلگت بلتستان کی تفصیلات جاری

باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے دورہ گلگت بلتستان کی تفصیلات جاری کردیں. مریم نواز شریف انتخابی مہم کے سلسلے میں 7 روز گلگت بلتستان میں قیام کریں گی5 نومبر کو سکردو پہنچیں گی

مریم نوازشریف5 نومبر کو غواری،6 نومبر کو سکردو اور 7 نومبر کو دمبوداس جلسوں سے خطاب کریں گی.8 نومبر کو گوہکوچ،10 نومبر کو استور اور 11 نومبر کوچلاس میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی

6 نومبر کو شگر سے سکردو تک ریلی نکالی جائے گی .7 نومبر کو مریم نوازشریف دمبوداس میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کریں گی.مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن مریم نوازشریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے

8 نومبر کو گاہکوچ جائیں گی، مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ غذر کے زیراہتمام استقبالیہ میں شرکت کریں گی مریم نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کی گلگت بلتستان میں پانچ سال کی حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی .دورے کے دوران مریم نوازشریف پارٹی امیدواروں، عہدیداروں، کارکنان، نوجوانوں اور بزرگ عمائدین سے ملاقات کریں گی

پاکستان مسلم لیگ ن میڈیا ڈیپارٹمنٹ

Leave a reply