مریم نواز نے”اک زرداری سب پربھاری” سے بدلہ لے لیا:اہم شخصیت کا دعویٰ

0
61

لاہور:مریم نواز نے”اک زرداری سب پربھاری” سے بدلہ لے لیا:اہم شخصیت کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق ان خبروں کواس وقت تقویت ملنا شروع ہوئی جب یوسف رضا گیلانی کے ہارنے کے بعد ن لیگ اورپی پی کے درمیان باتوں باتوں میں لڑائی شروع ہوگئی

اس حوالے سےاہم شخصیت نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے سات ممبران نے اپنے ووٹ بیگم صفدر اعوان کے کہنے پر دانستہ ضائع کیے ہیں

اس حوالے سے صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے بھی کچھ پہلووں کی تصدیق کی ہے اورکہا ہے کہ اس کا مقصد آل زرداری کی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جاری چالاکیوں کا جواب دینا تھا۔

فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ بیگم صفدر اعوان نے آصف زرداری کو مفاہمتی سیاست کی پینگیں بڑھانے کی بجائے اپنے ساتھ چلنے کی راہ دکھائی ہے

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ رزلٹ کے فوراً بعد ماہر تنظیم سازی اور بیگم صفدر اعوان کے خاص پپٹ طلال چوہدری کا ٹویٹ اس کا واضح ثبوت ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ طلال چوہدری نےآصف زرداری کومخاطب کرکے”ہور چوپو گنے، اور نیوٹرل رہو” کا طعنہ دیا۔ بیگم صفدر اعوان نے کھلم کھلا میکاولی، چانکیا اور گوئبلز کی سیاست کی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان اس چالاکی پر بیک وقت سخت مذمت اور خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ بیگم صفدر اعوان اور پی ڈی ایم اپنے کالے کرتوتوں کا الزام اب حکومت پر تھوپنا بند کریں

Leave a reply