مریم نواز کی گاڑی ٹول ٹیکس دیے بنا گزر گئی

مریم نواز کی گاڑی موٹر وے پر ٹول ٹیکس دیے بغیر گزر گئی، قافلے میں شامل افراد نے موٹر وے ٹول پر ہنگامہ آرائی کی بھی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین جلسے کے لیے جانے والا قافلہ اور مریم نواز کی گاڑی موٹر وے پر ٹول ٹیکس دیے بغیر گزر گئی، اس کے علاوہ قافلے میں شامل دیگر افراد نے موٹر وے ٹول پر ہنگامہ آرائی کی بھی کوشش کی۔

موٹر وے پولیس نے کہا کہ ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے قافلے کو بغیر ٹول ادا کیے جانے دیا گیا، ہنگامہ آرائی کی کوشش کرنے والے افراد کی شناخت کاعمل شروع کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق مریم نواز کی دیکھا دیکھی قافلے میں شامل 80 گاڑیوں نے بھی ٹول ٹیکس نہیں دیا اور بغیر ٹول ٹیکس دیے گزر گئیں۔

ادھر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کو ٹول ٹیکس جرمانے سمیت ادا کرنا ہوگا۔

مراد سعید نے کہا کہ مریم نواز کو کل ٹول ٹیکس اور جرمانے کا بل بھیج دوں گا، قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی امیر غریب کے ساتھ فرق نہیں کر سکتے۔

Comments are closed.