بالآخرمریم نوازنوازشریف کی ہدایت پرشہبازشریف کوملنے کے لیے آبائی گھرچلی گئیں

0
31

لاہور:بالآخرمریم نوازنوازشریف کی ہدایت پرشہبازشریف کوملنے کے لیے آبائی گھرچلی گئیں،اطلاعات کے مطابق شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد ماڈل ٹاوَن پہنچ چکے ہیں اورملاقاتوں کا سلسلہ جاری وساری ہے

ن لیگی ذرائع کے مطابق نوازشریف نے مریم نوازکوہدایت کی ہے کہ وہ شہبازشریف کو ملنے کے لیے ماڈل ٹاون ضرور جائیں ،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پرشہبازشریف نے مریم نوازکی آمد پرخوشی کا اظہارکیا اوراپنا سلام نوازشریف تک پہنچانے کا کہا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران ماڈل ٹاوَن میں بھی شہباز شریف کا لیگی کارکنوں کی جانب سے استقبال کیاگیا ، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ ملاقاتوں کایہ سلسلہ جاری ہے اوراس دوران کرونا ایس او پیز کے مطابق احتیاط برتی جارہی ہے

Leave a reply