نوازشریف کی ویکسی نیشن کا اندراج حکومتی نظام پر سوالیہ نشان،مریم نواز

0
28

نوازشریف کی ویکسی نیشن کا اندراج حکومتی نظام پر سوالیہ نشان،مریم نواز
سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا

نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا، سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہوگیا نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا اندراج میں نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی نواز شریف کے شناختی کارڈ کا اندراج لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ویکسی نیشن سینٹر میں ہوا، ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ویکسی نیشن معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں،جعلی انٹری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی، کس شفٹ میں فیک انٹری کی گئی، تصدیق کی جا رہی ہے

@MumtaazAwan
نواز شریف لندن میں ہیں ،علاج کے لئے گئے تھے واپس نہیں آئے، نواز شریف کو کرونا ویکسین لگنے کے حوالہ سے اندراج پر این سی او سی پر بھی سوالیہ نشان بنتا ہے کہ کیسے اور کیوں جعلی اندراج کیا گیا؟ اگرچہ محکمہ صحت نے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے

دوسری جانب ترجمان ن لیگ پنجاب عظمی بخاری نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس حکومت کا روز ایک نیا لطیفہ سامنے آرہا ہے آج کا لطیفہ یہ ہے کہ میاں نواز شریف لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ویکسین لگادی گئی ہے مزے کی بات یہ ہے کہ این سی او سی کے ریکارڈ میں اس کو اپ لوڈ بھی کردیا ہے اس سے بڑی ناکامی اور نا اہلی اور کیا ہوسکتی ہے جہاں میاں صاحب کا شناختی کارڈ پہلے ہی بلاک ہے اس پر انٹری کیسے ہوگئی ،

پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے شناختی کارڈ پر ویکسی نیشن کے جعلی اندراج سے متعلق معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف کا شناختی کارڈ کس نے استعمال کیا اس پر تحقیقات جاری ہیں نوازشریف ، مریم نواز اور خاندان کے فراڈ کے چرچے بھارت تک ہیں، جس نے بھی بڑے فراڈیئے کا شناختی کارڈ استعمال کیا ہے اس کو سزا ملے گی

دوسری جانب نواز شریف کی ویکسین کی انٹری کرنے پر ڈیوٹی پرموجود2 اہلکارمعطل کر دیئے گئے، ایم ایس کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے مطابق تحقیقات کے بعد دونوں کو معطل کیا گیا ،ڈیوٹی پر موجود نرس یا پیرا میڈکس ا سٹاف انٹری کرتا ہے،عملے کے ملوث ہوئے بغیر انٹری نہیں ہوسکتی،

مسلم لیگ ن کی رہنما، مریم نواز نے بھی اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر نواز شریف کو ویکسین لگوائے جانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی ویکسی نیشن سے متعلق خبر مضحکہ خیز ہے،نوازشریف کی ویکسی نیشن کا اندراج حکومتی نظام پر سوالیہ نشان ہے،

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے اور تاحال واپس نہیں آئے ,نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ماضی میں میاں نواز شریف کی صحت بارے مسلسل آگاہ کرتے اب ان کے ٹوئٹر پر شاعری،احادیث یا کورونا وائرس بارے معلومات ہی ملتی ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے پارٹی رہنما ،کارکنان اور قوم پریشان مگر تمام ذرائع خاموش ہیں. نواز شریف جلسوں سے خطاب کرتے نظر آتے ہیں اور ساتھ ریسٹورینٹ میں بھی نظر آتے ہیں لیکن ہسپتال میں گئے ایک دن بھی نظر نہیں آئے

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع، کون کونسی بیماریاں؟ تشویشناک خبر

نوازشریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی،رانا ثناء اللہ

لندن میں جو نوازشریف کا علاج کر رہا ہے وہ ایک بھارتی ڈاکٹر ہے۔ عمران خان اینکر پرسن

نواز شریف اخلاقی جواز کھو بیٹھے، انقلاب کا بینڈ باجا پھر بجنا شروع

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

Leave a reply