مظفر آباد:مریم نواز کی آزاد کشمیر میں سیروسیاحت:کشمیری نفرت کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق اس وقت آزاد کشمیر سیاسی جماعتوں کا اکھاڑہ بنا ہوا ہے اورہرطرف سیاسی جماعتیں بڑے بڑے دعوے اوروعدے کررہےہیں
ادھر ذرائع کے مطابق پاکستانی میڈیا میں جہاں مریم نواز کے جلسوں کو بڑھا چڑھا کرپیش کیا جارہا ہے وہاں دوسری طرف آزادکشمیر میں صورت حال اس سے مختلف ہے ، جلسوں میں شرکت کے لیے پنجاب سے بڑی افرادی قوت کو وہاں بھیجا گیا ہے
رپورت کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ مریم نوازکو اس وقت خفگی کا سامنا کرنا پڑا جب مریم نواز اپنی سیروسیاحت کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کرتی ہیں تو کشمیری نوجوان اسے مسترد کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کے ساتھ مذاق قراردیتے ہیں
مریم نواز کی ان تصاویر کوبنیاد بنا کرسوشل میڈیا پرایک طوفان بدتمیزی کھڑا ہوچکا ہے جس میں کشمیری مریم نواز سے سوال کررہے ہیں کہ یہ ہیے آپ کی محبت اہل کشمیر سے کرنے سیر آئی ہیں اور دعوے کشمیریوں کے ساتھ جینے مرنے کے