مریم اور نواز سے پریشان شہباز شریف پھٹ پڑے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

0
31

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف مریم نواز اور اپنے بھائی کی وجہ سے پریشان ہیں

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پرمبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پانچ دن کی پیرول پر شہباز شریف کی مختلف لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں، ان جماعتوں کے لوگوں سے بھی جو پی ڈی ایم کا حصہ نہیں، شہباز شریف نے سر پکڑ کر قریبی دوستوں سے بات کی ہے کہ بھائی صاحب نے فیصلہ کر لیا ہے مریم نے خلافت سنبھالنی ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی باتوں کا لب لباب یہ ہے کہ میں مخالفت نہیں کر سکتا کیونکہ مجھے ووٹ نہیں ملنے، جو حکم بڑے بھائی کا ،اسکا مطلب ہے کہ اس گھر میں اتنے مسائل ہو چکے ہیں کہ قیادت مریم نواز کو ملنی ہے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے پی ڈی ایم اور ن لیگ کے لوگ رابطے میں آ گئے، اسکی وجہ ہے کہ احتساب کیسز کا بہت جلد فیصلہ ہونے والا ہے، تین مہینوں میں فیصلے آنے ہیں، ان میں شاہد خاقان، احسن اقبال،سعد رفیق نے نااہل ہو جانا ہے تو ن لیگ جھنڈے کو لے کر کیا کر رہے ہیں، ابھی وہ شور ڈال رہے ہیں کہ کسی طرح ہماری سیٹنگ ہو جائے اور نااہلی رک جائے بھلے حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہو، سنگل سنگل کھیلتے رہیں گے، ابھی ن لیگ فل فورس آگے جانا چاہتی ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سنا تھا کہ 12 کو پیپلز پارٹی استعفوں کا اعلان کرے گی لیکن کرے گی نہیں اور وہ کرے گی مارچ میں جا کر، 12 کو وہ اپنے چیئرمین کو استعفے دے دیں گے، ن لیگ سوچ رہی ہے کہ 8 دسمبر کو دے دین، اب مولانا فضل الرحمان اور زرداری میاں صاحب کو سمجھا رہے ہیں جو کالز ہو رہی ہیں کہ جلد بازی نہ کرو یہ آخری پتہ ہے،پہلے کھیل لیا تو مشکل ہو گی، دیکھیں کیا ہوتا ہے، 13 دسمبر کو جو جلسے میں ہو گا وہ اعلان ہو گا کہ لانگ مارچ میں استعفے دے سکتے ہیں، جب استعفے آئیں گے تو وہ آگے بڑھے گا، دیکھنا یہ ہے پی ٹی آئی کی حکومت کو سپورٹ کی جاتی ہے یا نہیں، اختر مینگل،میاں صاھب جوبیانیہ اپنا چکے ہیں اسکے بعد آسان نہیں کہ پی ٹی آئی کو کوئی چاہتے ہوئے بھی سپورٹ کر دے،پی ٹی آئی نے بھی اب ہاتھ پیر مارنا شروع کر دیئے ہیں اور کہا کہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں گے.لیکن ساتھ شرط رکھ رہے ہیں، کہ اس میں استعفے کی بات نہیں ہو گی،

Leave a reply