مریم نواز کا نام ای سی ایل سے کیوں نہ نکل سکا
مریم نواز کا نام ای سی ایل سے کیوں نہ نکل سکا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے اور پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی موسم سرما کی چھٹیوں پر ہیں جس کی وجہ سے ہائیکورٹ کے بننے والے دو رکنی بنچ میں مریم نواز کے کیس کو شامل نہیں کیا گیا۔
وکیل مریم نواز ایڈوکیٹ امجد پرویز نے کہا ہےکہ مریم نواز کے کیس کی جلد شنوائی کے لیے آج ہی درخواست دائر کریں گے۔
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
واضحرہےکہ لیگی رہنما مریم نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اُن کے والد نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں اور انہیں اپنے والد کی صحت کے بارے میں تشویش ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عدالت نے حکومت کو سات دن میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جو ختم ہوچکا ہے۔