fbpx

مریم اورنگزیب نے بلاول کے مطالبے کی تائید کر دی

مریم اورنگزیب نے بلاول کے مطالبے کی تائید کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ کورونا ریلیف کی 1200 ارب کی خطیر رقم پر آڈٹ رپورٹ پبلک ہونے سے روکی جا رہی ہے ،

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کورونا ریلیف پیکیج سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں پہلے ادویات کے 500 ارب روپے کھا گئے اب کورونا کا ریلیف پیکیج کھا گئے ہیں کورونا ریلیف پیکج کے خرچ میں سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی خود آڈیٹر جنرل نے کی ہے، 1200 ارب کے کورونا ریلیف پیکیج کے علاوہ آئی ایم ایف سے 1٫386 ارب ڈالرز کورونا کیلئے آئے ، ورلڈ بینک کے 153 ملین ایشیائی بینک کے 300 ملین ڈالرز اور یورپی یونین کے 150 ملین یوروز کا حساب ابھی رہتا ہے ۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیسہ عالمی اداروں نے کورونا وبا کے مقابلے اور عوام کی صحت بچانے کے لئے پاکستانی حکومت کو دیا تھا، آئی ایم ایف فسکل مانیٹر میں بھی اس پیسے کے استعمال پر سوال اٹھایا گیا ہے، معاشی ماہرین 15 کھرب کی رقم کا سوال اٹھا کر حکومت سے رسیدوں کا مطالبہ کررہے ہیں،

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے بھی کرونا فنڈ کے آڈٹ کا مطالبہ کیا تھا

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

مفاہمت یا یوٹرن، شہباز شریف کو عدالت کے بعد حکومت نے بھی ریلیف دے دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.