سوشل میڈیا پروالد کی تصویرکامقصد ذلیل کرنا تھا ،مریم نوازکا شکوہ ،اپنے ابا کو بارباردکھائیں تاکہ عوام اصلیت جان لیں ،ڈاکٹرشہبازگل

0
29

لاہور :سوشل میڈیا پروالد کی تصویرکامقصد ذلیل کرنا تھا ،مریم نوازکا شکوہ ،اپنے ابا کو بارباردکھائیں تاکہ عوام اصلیت جان لیں ،ڈاکٹرشہبازگل ،اطلاعات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر والد کی تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا جو کہ ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ جو لوگ زبردستی آئی سی یو میں گھس کر بیہوش ماں کی تصاویر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں ان کے لئے میاں صاحب کی گھر کی خواتین اور بچیوں سمیت چھپ کر تصویر بنانا کیا مشکل ہے؟۔ اگر یہ اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا؟۔

دوسری طرف مریم نواز کے بیان پر ڈاکٹر شہباز گل نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ‏جھلک ضرور دکھائیں بار بار دکھائیں عوام کو پتہ چلتا ہے، میاں صاحب کبھی بھی بیمار نہیں تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ عوام سے اداروں سے جھوٹ بولا گیا۔ اخلاقیات کا لیول یہ ہے کہ پہلے دبا کر جھوٹ بولا جاتا ہے پھر اس پر ناز کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ‏ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے! محترمہ آپ شدید غلط فہمی کا شکار ہیں، عوام تصویر کو دیکھ کرغصے میں ہیں کہ کس طرح ایک سند یافتہ مجرم نے نظام کا مذاق اڑایا اور فرارہوگیا، تصویر نے ثابت کردیا کہ آپکا ہر بیان جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ آپ کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں تھی ؟ آپکو تو اس جھوٹ پر بھی فخر ہو گا۔ زلزلہ زدگان کا مال لوٹا، جعلی ٹی ٹی اور سرکاری ٹھیکیداروں سے ذاتی اکاونٹ میں کک بیک لئے۔ بیماری کا جھوٹ بول کر لوگوں کی ہمدردی سمیٹی اس پر بھی ناز ہو گا۔

‏نواز شریف کے خوف سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ ایک جھوٹ بول کر بھاگی ہوئی شخصیت سے کیا خوف ہو سکتا ہے، خوفزدہ تو وہ ہیں جن کہ بیٹے سمدھی بھتیجے لوٹ مار کے مقدمات میں مفرور ہیں، آپ لوگ اللہ کی سزا سے ڈریں۔

Leave a reply