مریم نواز سے جیل میں کیا چھینا گیا؟ مریم اورنگزیب حکومت پر برس پڑیں

0
57

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنہوں نےعوام کی خدمت کی وہ لوگ جیل میں ہیں،فسطائی آمرانہ حکمرانوں نے سیاسی اسریوں سے کھانا، دوائی، علاج، تکیہ اور چادر تک چھین لئے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ آج یہ سب پاکستانی عوام کےضمیرکے قیدی ہیں، نوازشریف ایک سال سےجیل میں ہیں اورکرپشن کا الزام نہیں، ‎مریم نوازکا قصورنوازشریف کے ساتھ کھڑے ہونا ہے،

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سیاسی قیدیوں کو بغیر کسی جرم ثابت نہ ہوئے بغیر قید میں رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعد رفیق ، سلمان رفیق ، مفتاع اسمائیل ، رانا ثنااللہ ، شاہد خاقان ، حمزہ شہباز اور مریم نواز کا ٹرائل ہو رہا ہے اور کوئی جرم ثابت نہیں ہوا،آج اِن سب کے بارے میں بھول جائیں گے وہ بغیر کسی الزام کے ثابت ہوئے جیل میں ہیں ، کیونکہ وہ سیاستدان ہیں اور اِن کا تعلق نواز شریف سے ہے

مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

احتساب عدالت، مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری، کہا مریم نواز کے کمرہ سے تعفن اٹھتا ہے

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سیاسی اسیروں کے بے گناہی کا سب سے بڑا ثبوت نیب کے اپنے الزامات اور ثبوت کا نہ ہونا ہے ،نواز شریف اور ان کے ساتھیوں پر نیب نے سرکاری وسائل کی کسی قسم کا کوئی بدعنوانی کا الزام نہیں لگایا ،نواز شریف تین دفعہ ملک کے وزیراعظم ، لیکن سرکاری خزانے کی کرپشن کا ایک الزام بھی نہیں ، ایک سال سے جیل میں ہیں،مریم نوازشریف کا اصل قصور نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہونا ، نیب کا الزام دادا نے جائیداد میں حصہ کیوں دیا؟ پہلے چار مہینے اور اب 60 دن سے زیادہ سے جیل میں ہیں.

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سعد رفیق نے ریلوے کو نئی زندگی دی، ایک سال سے ذاتی کاروبار کے الزام پرعقوبت خانے میں ہیں،حمزہ شہباز، ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی پانچ مہینوں سے جیل میں ،خواجہ سلمان رفیق وزیرِ صحت ، ڈینگی کاخاتم ایک سال سے ذاتی کاروبار کے الزام پہ جیل میں ہیں،شاہد خاقان عباسی پہ بطور وزیر اور وزیراعظم اختیار سے تجاوز کرنے کا جھوٹا الزام، ۹۰ دن سے زیادہ جیل میں ہیں،رانا ثناءاللہ پر جعلی مقدمہ ، منشیات کی برآمدگی کی وڈیو اور کوئی بھی ثبوت نہیں اور ۱۰۰ دن سے زیادہ جیل میں ہیں

مریم نواز سے شوہر کی ملاقات، دیا بڑا حکم ،کہا یہ کام کرو

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کو تو کسی الزام کہ بغیر 60 دن سے زیادہ جیل میں اور قصور صرف نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہونا ہے ،یوسف عباس کا قصور نواز شریف کے بھائی کا بیٹا، الزام دادا کی جائیداد اور زاتی کاروباری ، کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں،فواد حسن فواد ، احد چیمہ ایک سال سے جیل میں ، سرکاری پیسہ کی ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں ، قصور نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ دن رات محنت کی ،سیاسی انتقام پر کاربند نالائق حکومت آج تک اپنے جھوٹے الزامات کا ایک ثبوت نہیں دے سکی.

تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ان سب کا اصل قصور نوازشریف کو اپنا قائد ماننا ہے ،پاکستان کی خدمت کرنے والے یہ سب لوگ نالائق وزیراعظم کے ذاتی حسد اور انتقام کی وجہ سے گرفتار ہیں ، فسطائی آمرانہ حکمرانوں نے سیاسی اسریوں سے کھانا، دوائی، علاج، تکیہ اور چادر تک چھین لئے ہیں،سیاسی انتقام کی انتہاءہے کہ جیل مینوئل کے تحت قیدیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے ،سچ چھپانے کے لئے اپوزیشن جیل میں اور میڈیا کی آنکھیں اور زبان بند کی جارہی ہے ،اپوزیشن پر جعلی مقدمات اور قید خانوں سے عوام کے حقوق کی جنگ سے دستبردار نہیں ہوں گے

Leave a reply