مریم اورنگزیب نے اٹھائے عمران خان کی سنجیدگی پر سوالات، کیا کہا؟

0
23

مریم اورنگزیب نے اٹھائے عمران خان کی سنجیدگی پر سوالات، کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحت کے 11ارب روپے سے ایک پیسا نہ لگنا عمران صاحب کی سنجیدگی پرسوالیہ نشان ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 11ارب میں سےزیادہ اسکیمیں مسلم لیگ ن کی تھیں جوآپ پوری نہ کرسکے،جوحال خیبر پختونخوا کے اسپتالوں کا کیا وہ اسلام آباد کے اسپتالوں کابھی کرناچاہتے ہیں اسلام آباد میں بیسک ہیلتھ یونٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے بھی ایک پیسا خرچ نہ ہوسکا ،جون میں رقم کی میعاد گزر جائے گی، ہے کوئی جواب آپ کے پاس؟ اسلام آباد میں پمز،پولی کلینک بھی آپ نہ چلاسکے؟ انہیں بہتر نہ بناسکے؟ آپ نے خیبر پختونخوا میں صحت کا جو انقلاب برپا کیا،وہاں سے مریض بھی اسلام آبا دہی آتے ہیں،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب صحت کے شعبے میں بھی آپ کی کارکردگی صفر ہے اور برا بھلا پچھلی حکومتوں کو کہتے ہیں؟ عمران صاحب اپنی ذاتی انّا اور تکبر کی وجہ سے ابھی تک مکمل طور پہ پی ایم ڈی سی بحال نہ ہو سکا،عمران صاحب ایک ارب روپے وبائی امراض اور دیگر لوازمات کے لئے رکھا گیا تھا، وہ بھی آپ استعمال میں نہیں لاسکے ،عمران صاحب سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کے لئے مختص فنڈز استعمال کرتے تو وبائی امراض روکنے پر تحقیق ہوپاتی.

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پمز ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے 6 ارب روپے استعمال ہوتے عوام کی صحت بہتر ہوپاتی ،عمران صاحب آپ بچوں کے لئے آئی سی یو کی تیاری، جدید ایچ وی اے سی سسٹم کا پیسہ بھی استعمال نہ کرسکے؟

Leave a reply