لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان ائیر وار کورس کے وفد نے ملاقات کی۔
باغی ٹی وی : 79 رکنی وفد کی سربراہی صدر ائیر وائس مارشل راشد حبیب نے کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین کی فضاؤں کے محافظوں اور نگہبانوں سے ملاقات باعث فخر ہے پاکستان ائیر فورس نے پاک فضاؤں کی نگہبانی کے لئے قابل قدر کارنامے سرانجام دیئے،پاکستان ائیرفورس کے لئے بے پناہ عزت ہے،پیار اور احترام سے دیکھتی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ ائیر فورس کے ہر طیارے کی فلائٹ امید کے ساتھ اٹھتی ہے پاکستان ائیر فورسز نے چیلنجز کا سامنا کرکے عوام کے دل میں جگہ بنائی اور فرض کی ہر آواز پر لبیک کہا یوکرین، ایران، اسرائیل اور دیگر جنگوں سے ایئر فورس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، ٹریننگ اور ڈسپلن سے فورسز مزید بلند پایہ مقام حاصل کر سکتی ہیں پاکستان میں اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، تسلسل برقرار رہے گا، قوم کی ہرکامیابی پر خوشی مشترکہ ہے۔
حکومت کے پاس اب صرف 7 دن کا وقت ہے،بیرسٹر علی ظفر
انہوں نے کہا کہ ملک کوبرابھلا کہنا قطعاً پسند نہیں وطن کی بات ہوتو سب کو متحد ہونا چاہیے پاکستان سنہری مواقع کی زرخیز دھرتی ہے،بہتر سے بہتر بنائیں گے مہنگائی 38سے 4 فیصد پر آگئی، زرمبادلہ اور سٹاک ایکسچینج اوپر کو جارہی ہے چین کے سرمایہ کارپاکستان میں انویسٹمنٹ کرنے کے لئے تیار ہیں جب آئے تو پاکستان سری لنکا بننے کی باتیں تھیں، اب ڈوبتی معیشت نہیں بلکہ ٹیک آف کی پوزیشن میں ہے۔ جنوری میں پاکستان کا سب سے بڑا سکالر شپ پروگرام لانچ کیا،30ہزار طلبہ کو چیک دیئے۔ بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں ضرور کہ ملک کے ساتھ مخلص کون ہے۔کس دور میں ملک اوپر جارہا ہے اور کون ملک کے لئے کام کررہا ہے سوچنے کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل ایگریکلچر مال زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن، لائیو سٹاک کارڈ اور ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام لانچ کر دیا ہے سعودی عرب کو پنجاب سے لائیوسٹاک خریدنے کی پیشکش کی ہے وہیکل اور خاص طور پر بائیک کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ کا پابند بنایاگیا ہے۔ لاکھوں ایکڑ بنجر زمین پر شریمپ فارمنگ کو فروغ دیا جارہا ہے۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے وائلڈ لائف سروے کیا جارہا ہے۔پولیس کو باڈی کیم، ڈرؤن اور جدید ترین آلات دیئے جارہے ہیں۔ پورے لاہور کو ری ویمپ کیا جائے گا،تجاوزات اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے نئی اتھارٹی قائم کر دی گئی ہےلائیو ڈیش بورڈ پر روزانہ لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ چیک کرتی ہوں۔پولیس اور انتظامیہ کو کے پی آئی سسٹم کے تحت بہتر کارکردگی پر انعام اور بری کارکردگی پر سرزنش کی جاتی ہے۔
”اقلیتیں سر کا تاج“مریم نواز شریف نے وعدہ سچ کر دکھایا
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کرتار پور میں سکھ ٹورازم کو فروغ اور فائیو سٹار ہوٹل بھی بنانا چاہتے ہیں واہگہ بارڈر کی بیوٹی فکیشن کرکے آنے والوں کو پنجاب کا خوبصورت چہرہ د کھائیں گے۔ ریونیوجنریشن کے لئے زیادہ سے زیادہ پراجیکٹ کررہے ہیں۔ پاپولیشن بڑھنے کے باوجود ٹیکس نیٹ نہیں بڑھ رہا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کوایک ٹریلین کا ہدف دے دیا ہے۔ معدنیات اور قدرتی وسائل کے کنٹریکٹ کا ازسرنو جائزہ لے کر ریونیو بڑھائیں گے۔پہلے پاکستانی ہیں پھر پنجابی، بلوچی، سندھی یا کچھ اور ہیں۔
صدر ائیر وائس مارشل راشد حبیب اور کورس کے شرکاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پراجیکٹس کو سراہا ائیر وائس مارشل راشد حبیب نے کہا کہ پنجاب میں ہونے والے پراجیکٹ زیادہ ہیں خوشی ہوئی متحرک اور سرگرم وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ان کی ٹیم سے ملنا خوشگوارتجربہ ہے۔
مریم نواز باقی صوبوں کے وزرائےاعلیٰ کےلیے رول ماڈل ہیں،عظمیٰ بخاری
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں حکومت پنجاب عام آدمی کی خوشحالی کے لئے متحرک نظر آتی ہے پنجاب کی میزبانی اور خیر مقدم کرنے پر وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کورس کے شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔