fbpx

مریم صاحبہ تعلقات کاکچھ توخیال کریں‌:ورنہ سب کچھ بتادوں گا:شوق ہےتومقابلہ کرواورہارو:بلاول کی دھمکی

کراچی :مریم صاحبہ تعلقات کاکچھ توخیال کریں‌:ورنہ سب کچھ بتادوں گا:شوق ہےتومقابلہ کرواورہارو:بلاول کی دھمکی ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری این اے 249 ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا شور مچانے پرمریم نوازکوسخت دھمکی دے دی

بلاول نے مریم نوازکودھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان پی ڈی ایم تحریک کے دوران اچھے تعلقات رہے ہیں ان تعلقات کو ہی سامنے رکھیں‌، بلاول نے کہا کہ اگرمیں‌ بول اٹھا توپھرزلزلہ آجائے گا

بلاول نے کہا کہ دھاندلی کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ورنہ خاموش ہوجائیں۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ان کا شوق ہے اپوزیشن سے اپوزیشن کرنا، ان کا شوق ہے پیپلز پارٹی سے مقابلہ کرنا ، تو کرو اور ہارو۔

بلاول بھٹو نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کراچی میں ڈسکہ کی طرح نہ دھند تھی نہ پولنگ افسر غائب ہوئے ، ڈسکہ ٹو کا شور مچانے والے بتائیں ڈسکہ کی طرح فائرنگ کہاں ہوئی؟ شاہد خاقان عباسی آر او آفس میں موجود تھے اور اپنی ہار دیکھ رہے تھے۔

بلاول نے مزید کہا کہ کون سی جماعت مکمل سلیکٹڈ ہے؟ اور وہ اب ہمیں لیکچر دے گی، ن لیگ کے دوستوں کو شکست کو تسلیم کرنا سیکھنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.