حکومت گرا لوں پھر پارٹی میں مخالف بیانیہ رکھنے والوں کےساتھ وہ سلوک کروں گی کہ زمانہ یادرکھےگا:مریم نواز

اسلام آباد:ایک بارحکومت گرا لوں پھر پارٹی میں مخالف بیانیہ رکھنے والوں کے ساتھ وہ سلوک کروں گی کہ زمانہ یاد رکھے گا:مریم نواز نے ن لیگی ورکروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی اس حوالے سے مریم نواز کے عزائم آنا شروع ہوگئے ہیں‌

مریم نواز کے جارحانہ عزائم کی تصدیق کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی قریبی خاتون دوست کو کہا ہے کہ میرے خلاف پارٹی میں بیانیہ تیار کرنے والے کو میں دیکھ لوں گی۔

اس حوالے سے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ لال رنگ غصے کی نشاندہی کرتا ہے اور آج مریم نواز نے پی ڈی ایم اجلاس کے دوران لال رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔

مریم نواز بہت زیادہ غصے میں ہیں اور انہوں نے اپنی قریبی دوست کو کہا ہے کہ مجھے مسلم لیگ ن میں میرے خلاف بیانیہ تیار کرنے والوں کا پتہ ہے ، میں ایک بار اس حکومت کو گرا لوں پھر ان لوگوں کو دیکھوں گی۔

عارف حمید بھٹی نے دعوی کیا کہ مریم نواز نے یہ اشارہ اپنے ہی لوگوں کے لیے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے یہ تمام باتیں پاکستان مسلم لیگ ن کی ایک خاتون رہنما سے کہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.