بین الاقوامی برادری دوربین ایجاد کر رہی ہے جس سے عمران خان کے ایک ارب درخت نظر آ سکیں،مریم اورنگزیب

0
21

بین الاقوامی برادری دوربین ایجاد کر رہی ہے جس سے عمران خان کے ایک ارب درخت نظر آ سکیں،مریم اورنگزیب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی نہیں آپ نالائقی،منہگائی،کرپشن کا سونامی لانے کا تجربہ رکھتے ہیں،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے آپ کا صفایا ضروری ہے، عالمی ماحولیاتی کانفرنس نے نہ بلا کر عمران صاحب کو پیغام دیا کہ اپنا وسیع تجربہ اپنے پاس رکھیں ماحولیاتی تبدیلی نہیں بلکہ عوام کا 225 ارب کا آٹا، 400 ارب کی چینی، 122 ارب کی ایل این جی چوری کرنے کی آپ نے ترجیحات پہلے ہی طے کر لی تھیں بین الاقوامی برادری نے آپ کی کرپشن، کمیشن خوری اور کورونا کی ناکامی کی تصدیق پہلے ہی کر دی ہیں بین الاقوامی برادری اکٹھی ہو کر وہ دوربین ایجاد کر رہی ہے جس سے آپ کے ایک ارب درخت نظر آ سکیں

قبل ازیں امریکا کی جانب سے ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہ ملنے پر وزیراعظم عمران خان نے رد عمل دیا ہے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں پاکستان کومدعو نہ کرنے پرحیرت ہے،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پہلے سے اقدامات کررہی ہے ہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کی طرف گامزن ہیں ،ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے 2021کی کانفرنس میں ترجیحات کا تعین کرچکے ہیں،اگر عالمی براداری ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے سنجیدہ ہے تو غور کرے،کلین اینڈگرین پاکستان کی پالیسی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے ہیں،ہماری ماحول دوست پالیسیاں ہمارےمستقبل کی نسلوں کے لیے ہیں گرین پاکستان کے اقدامات میں 10 بلین ٹری سونامی شامل ہے،ہم نے 7 برس میں ماحولیاتی تحفظ کا وسیع تجربہ حاصل کیا ہے ،ہم نے خیبرپختوخوا سے آغاز کیا اور پالیسیوں کو عالمی سطح پر تسلیم اور سراہا گیا،ہمارے تجربے سے فائدہ حاصل کرنے کےلیے کسی بھی ملک کی مدد کوتیار ہیں

Leave a reply