مریم نواز گوجرانوالہ جلسہ سے قبل کتنے مقامات پر خطاب کریں گی؟ شیڈول جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے جلسہ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، ن لیگ کی رہنما مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی مریم نواز لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے مختلف مقامات پر بھی کارکنان سے خطاب کریں گی،شاہدرہ گورنمنٹ ہاسپٹل شاہدرہ کے باہر مسلم لیگ نون کے کارکنان نے اسٹیج کی تیاری کا کام شروع کر دیا شاہدرہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شام گوجرانوالہ جاتے ہوئے شاہدرہ میں خطاب کریں گی۔ مریم نوازشریف دوپہر دو بجے جاتی امراء سے قافلے کے ہمراہ روانہ ہوں گی جس کے بعد وہ اڑھائی بجے گلشن روای پہنچیں گے اور پھر اس کے بعد دوپہر تین بجے شاہدرہ اور ساڑھے تین بجے کالا شاہ کاکو پر ان کا استقبال کیا جائے گا ۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے گوجرانوالہ روانگی کے موقع پر 8 مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔ مریم نواز رنگ روڈ سے موٹر وے لنک بابو صابو انٹرچینج سے بند روڈ پر آئیں گی۔ لیگی رہنما بند روڈ سے بتی چوک دریائے راوی کو عبور کریں گی۔ مریم نواز شاہدرہ اور کالا شاہ کاکو استقبالیہ میں لیگی کارکنوں سے مختصر خطاب کریں گی۔ … مریم نواز گوجرانوالہ جلسہ سے قبل کتنے مقامات پر خطاب کریں گی؟ شیڈول جاری پڑھنا جاری رکھیں