مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا
مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز ملتان پی ڈی ایم جلسہ کے لئے جاتی امرا سے روانہ ہو چکی ہیں مریم نواز کے ہمراہ ن لیگی رہنما پرویز رشید موجود ہیں،مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا اور کارکنان کو گرفتار کیا وہ سب کے سامنے ہے جلسہ اب چاہے ملتان سٹیڈیم میں ہو یا کسی سڑک پر جلسہ تو ہوگا یہ جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا ہے مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آ رہا ہے جب ملک پر مشکل آئیگی پھر بیٹیاں گھروں سے نکلتی ہیں آج آصفہ بھٹو اور میں گھر سے نکل رہی ہوں لوگ گھروں سے نکلیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں ،ملتان کے باسیوں سے گزارش ہے کہ باہر آئیں اور جدوجہد میں شامل ہوں،ملتان کے راستے میں لگا ہر ناکہ کنٹینر اس حکومت کے خوف کی عکاس ہے۔راستے میں لگے کنٹینر اوررکاوٹیں ان کی خوف کی نشانی ہیں،یہ خوف ان کے خاتمہ کی عکاسی کرتا ہے ،میں ملتان جارہی ہوں اپنا غم پیچھے چھوڑ کر … مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں