مریم نواز کی ہو گی آج نیب میں پیشی، نیب آفس کے باہر سیکورٹی سخت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز آج نیب میں پیش ہوں گی۔

نیب نے مریم نواز کو مختلف موضع جات کی چودہ سو چالیس کنال اراضی کے متعلق تفتیش کیلئے طلب کیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے اپنے کارکنان کو رائیونڈ اور نیب لاہور آفس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ جس کے بعد نیب آفس لاہور کے باہر سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے اور خاردار تاریں لگا کر راستوں کو بند کر دیا گیا ہے.پولیس کی بھاری نفری نیب آفس کے باہر تعینات ہے اور غیر متعلقہ افراد کو نیب آفس میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی.

نیب لاہور نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کی رسیدیں مانگ لیں،مریم نواز کو تمام دستاویزات 11 اگست کو ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،مریم نواز کو اراضی سے متعلق تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے

نیب کی جانب سے سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ اراضی کی خریداری پر کتنا ٹیکس اور کتنی ڈیوٹی دی مکمل تفصیلات فراہم کریں،حاصل کی گئی زمین کس مقصدکیلئےاستعمال کی جارہی ہے،

مریم نواز کو نیب نے پہلے بھی گرفتار کیا تھا تو ہم نواز شریف کی بیماری کی وجہ سے مریم نواز کو ضمانت ملی تھی ۔مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم نواز کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے

مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

اب نیب نے مریم نواز کو دوبارہ طلب کیا یے, عید کی چھٹیوں کے بعد نیب متحرک ہو گیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں نیب کے خاتمے کا پروگرام بنا رہی ہیں

مریم نواز ایون فیلڈ(لندن فلیٹس) ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں اور انہیں 7 سال قید کی سزا دی گئی مگر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی سزا معطل کر رکھی ہے۔حکومت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے اور ان کا پاسپورٹ بھی لاہور ہائی کورٹ کے پاس جمع ہے۔

اس سے قبل نیب نے مریم نواز کو2019 میں شوگر ملز کیس میں گرفتار بھی کیا تھا۔ مریم نواز کو نیب حکام نے چوہدری شوگر ملز کیس میں آٹھ اگست کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد اور پی ایم ایل (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے گئی تھیں

واضح رہے کہ چوھدری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعد میں عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے تھے وہاں سے نیب نے نواز شریف کو بھی گرفتار کر کے عدالت پیش کیا تھا، نواز شریف کے جسمانی ریمانڈ کے دوران انکی طبیعت خراب ہو گئی اور پھر وہ عدالتی حکم کے بعد لندن چلے گئے، نواز شریف ابھی تک لندن میں ہی ہیں، جبکہ مریم نواز لاہور میں ہیں.

Comments are closed.