مریم نواز حضرت علی کے خاندان میں بیاہی ہوئی ہے،سنت زینب ادا کریگی،کیپٹن ر صفدر
مریم نواز حضرت علی کے خاندان میں بیاہی ہوئی ہے،سنت زینب ادا کریگی،کیپٹن ر صفدر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کیپٹن ر صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز بہادر باپ کی بیٹی ہے
کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ مریم نواز بہادر باپ کی بیٹی ہے، بہادر دادا کی پوتی ہے اسکو فخر ہونا چاہئے کہ وہ حضرت علی کرم اللہ کے خاندان میں بیاہی ہوئی ہے،
کیپٹن ر صفدر کا مزید کہنا تھا کہ اس نے بی بی زینت کی سنت ادا کرنی ہے اور وقت کے یزیدوں سے ٹکرانا ہے
واضح رہے کہ مریم نواز کی شادی کیپٹن ر صفدر سے ہوئی ہے، کیپٹن ر صفدر کا تعلق اعوان خاندان سے ہے، مریم نواز اور کیپٹن رصفدر کی شادی 25 دسمبر 1992 کو نواز شریف کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی تھی،اتفاق یہ ہے کہ سالوں بعد ان کی بڑی بیٹی مہرالنساء کی شادی کی تاریخ بھی یہی رکھی گئی جس میں بھارت کے وزیر اعظم مودی بھی افغانستان کے دورے سے واپس آتے ہوئے شریک ہوئے تھے
کیپٹن (ر) صفدر کا نیا فتویٰ آگیا#PMLN #MaryamNawaz #CaptianSafdar pic.twitter.com/Tid4Bb50CN
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 10, 2020
ایک انٹرویو میں کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے میری شادی ارینج میرج تھی جو کہ میری مرحومہ ساس بیگم کلثوم نواز کی پسند اور خواہش سے ہوئی تھی۔ لوگ کہتے ہیں کہ کیپٹن (ر) صفدر نواز شریف کا داماد ہے اور مجھے بھی اس بات کی خوشی ہے کہ میرے والدین نے آخری زندگی بہت سکون میں گزاری کیونکہ انہیں نواز شریف کی طرف سے بہت زیادہ عزت دی گئی تھی۔
نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا
نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف
مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی
مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال
مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال
عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا
میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو
نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت
نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی
نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس
نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی
مریم نواز کی عدالت پیشی، عدالت نے دیا مریم نواز کو بڑا جھٹکا
سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور کیپٹن صفدر کے درمیان کال پر تلخ کلامی
واضح رہے کہ ن لیگ نے حکومت کے خلاف احتجاجی جلسوں کا اعلان کر رکھا ہے، نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطابات کے دوران پاک فوج پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں، مریم نواز بھی اپنے والد کی طرح انڈیا کی زبان بولتی نظر آتی ہیں، ن لیگ کا پہلا جلسہ گوجرانوالہ میں ہونا ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں
آج مجھے نیب گرفتار کرے گا، سامان ساتھ لایا ہوں،کیپٹن ر صفدر نیب میں پیش