مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی رہنما مریم نواز کی گرفتاری پر ن لیگ کا موقف بھی آ گیا
ترجمان مسلم لیگ ن سندھ اسد عثمانی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی گرفتاری کی خبر میں کوئی صداقت نہیں
مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کے گھر پر بھی پولیس گئی جس پر محمد زبیر کے بیٹے احسن زبیر کا کنا تھا کہ ہمارے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں پڑا،مریم نواز کی آمد سے پہلے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو گھر بلایا تھا،چھاپے کی اطلاعات غلط ہیں،
مریم نواز کی گرفتاری کی خبر میں کوئی صداقت نہیں اسد عثمانی ترجمان مسلم لیگ ن سندھ#baaghitv #CaptainSafdar #MaryamNawaz #PDM #PDMProtest #PMDRally #QuaideAzam #Sindhpolice #nani420 #نانی_کوبھی_گرفتار_کرو @pmln_org @MaryamNSharif pic.twitter.com/LekdxjTvwV
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 19, 2020
سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے بھی اس بات کی تردید کی ہے کہ مریم نواز کو گرفتار نہیں کیا گیا
مریم نواز کی گرفتاری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) October 19, 2020
واضح رہے کہ مریم نواز ہوٹل سے پولیس کے گھیرے میں روانہ ہوئیں تو انکی گرفتاری کی خبر سامنے آئی تا ہم ن لیگی رہنماؤن کا کہنا ہے کہ مریم نواز گرفتار نہیں ہوئیں وہ واپس آئیں گی اور پریس کانفرنس کریں گی
قبل ازیں مولانا فضل الرحمان مقامی ہوٹل پہنچ گئے، اور مریم نواز سے ملاقات کی ہے، پی ڈی ایم کے دیگر رہنما بھی ہوٹل پہنچ رہے ہیں،اس کے بعد مشترکہ لائحہ عمل اور پریس کانفرنس کا امکان ہے
مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا
مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا
پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو ناشتے میں کیا دیا؟
مریم کے ہاں کیپٹن ر صفدر کی کیا اوقات؟ آج دنیا نے دیکھ لیا
شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟
میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ
واضح رہے کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو آج صبح کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ہوٹل میں مریم نواز شریف کے کمرے کا دروازہ کھلوا کر زبردستی اندر داخل ہوئی اور کیپٹن صفدر کو ساتھ لے گئی۔ وہ مریم نواز شریف کے ساتھ کراچی گئے تھے اور جلسے کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھے.