مریم نوازنے نائب صدر بننے کے بعد ایسا بیان دیا کہ حکومت پریشان ہو جائے

0
69

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سےحکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے ،روزگار رک گئے ہیں، مزدور گھر بیٹھ گئے ہیں،تنخوادار طبقے کی تنخواہیں وہی پرانی حکومت بتائے کہ مجبورعوام انکی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ مزید کیسے برداشت کریں؟

واضح رہے کہ ای سی سی نے پٹرول کی قیمت میں 9.35 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے، ہائی اسپیڈ ‏ڈیزل 4 روپے 89 پیسے، ‏لائٹ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے، ‏مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لٹر مہنگا کرنیکی منظوری دی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 7 مئی منگل کو کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد ہوگا۔ منظوری ملنے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے فی لٹر ہو گی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے، رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے. شہباز شریف نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ بنانے والوں نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا بھی خیال نہیں کیا، اب مہنگائی کا طوفان آئے گا

Leave a reply