مریم نواز نے اسلام آباد میں کس کو "دھوکا” دے دیا؟ تہلکہ مچ گیا

مریم نواز نے اسلام آباد میں کس کو "دھوکا” دے دیا؟ تہلکہ مچ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز باز نہ آئیں،اسلام آباد میں بھی دھوکا دے دیا

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئی ہیں ,مریم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد پر صحافیوں سے مختصر گفتگو کی ، صحافی نے سوال کیا کہ آج کی ریلی کتنی کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے ؟ مریم نوازنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بتائیں کہ آپ کو ریلی کتنی کامیاب ہوتی دکھائی دیتی ہے آپ کی کیا انفارمیشن ہے ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام آئیں گے اور عوام آئیں گے

 

مریم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آتے ہوئے ایکسپرس وے سے اترنے کے بعد روٹ تبدی کر لیا ، مریم نواز نے وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنی منزل پر جانے کا فیصلہ کیا ، بارہ کہو میں موجود کارکنان اپنی لیڈر کا استقبال کرنے کیلئے موجود کارکنان خالی ہاتھ ہی واپس روانہ ہو گئے ۔ن لیگی کارکنان مریم نواز کے نہ آنے پر الیکشن کمیشن جانے کی بجائے واپس گھروں کو لوٹ گئے

شیریں رحمان ، محمود خان اچکزئی اور ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر بھی مونالا فضل الرحما ن کی رہائشگاہ پہنچ چکے ہیں جہاں سے ریلی رہنماﺅں کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی جانب جائے گی ۔

دوسری جانب جی ٹی روڈ انٹر چینج سے قومی وطن پارٹی اور جمعیت علماءاسلام کی ریلیاں اسلام آباد میں داخل ہو گئی ہیں ، خیبر پختون خواہ کے مختلف شہروں سے کارکنان بسوں اور ویگنوں میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الیکشن کمیشن کے باہرصورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شیخ رشید نے سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے ہمراہ کنٹرول روم کا دورہ کیا

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کنٹرول روم سے اسلام آباد کو مانیٹر کیا جائے گا ،شہر میں امن وامان بحال رکھنے کے لیے ہر چیز پر نظر رکھی جائے گی کیمروں سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گی پرامن احتجاج کی اجازت ہے،شاہراہ دستور پر پہلی دفعہ اجازت دی گئی ہے،امید ہے پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کو پر امن رکھے گی

پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا۔راولپنڈی سے بہارہ کہو جلسے کے شرکاء کلب روڈ استعمال کریں گے ،شرکاء جناح کنونشن سینٹر میں محوص کردہ پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے روات،جی ٹی روڈ اور کورال براستہ ایکسپریس وے استعمال کریں

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ

بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ

مینار پاکستان جلسہ ٰمیں ناکامی کے بعد مریم نے سب کو بلا لیا، اجلاس جاری

مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان

پی ڈی ایم جلسہ ،عوام کی عدم شرکت کے بعد اخبارات نے بھی "آئینہ” دکھا دیا

شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ

مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

مریم نواز ہاتھ میں "گلاس”تھامے اچانک کہاں پہنچ گئیں؟

الیکشن کمیشن کے باہر رینجرز تعینات،پی ڈی ایم کی حکمت عملی تبدیل

پی ڈی ایم کا احتجاج،الیکشن کمیشن کے باہر کیا ہے ‌صورتحال، شیخ رشید نے بھی لگائی دھمکی

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے.،الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی فان فنڈنگ کیس کا فوری فیصلے کا مطالبہ کیا جائے گا،پی ٹی آئی کو ملنے والی 23 فارن اکاوَنٹس کی تفصیلات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا جائے گا فیصلے میں مزید تاخیر نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا،

2014 میں تحریک انصاف ہی کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔ ان کا موقف ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکیوں سے بھی فنڈز حاصل کیے، جس کی پاکستانی قانون اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں جماعت کے لیے وہاں پر رہنے والے پاکستانیوں سے چندہ اکھٹے کرنے کی غرض سے لمیٹڈ لائبیلیٹیز کمپنیاں بنائی گئی تھیں جن میں آنے والا فنڈ ممنوعہ ذرائع سے حاصل کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ پارٹی نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل نہیں کیے، بیرون ملک سے تمام حاصل ہونے والے فنڈز کے دستاویزات موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن میں درخواست کی سماعت رکوانے کے لیے تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے 6 مرتبہ رجوع کیا اور یہ موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی جماعت کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا اختیار نہیں۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف بھی اسی نوعیت کی درخواستیں الیکشن کمیشن میں دائر کیں، اس معاملے کی تحقیقات کے لئے خصوصی اسکروٹنی کمیٹی قائم کی گئی۔

پی ڈی ایم احتجاج، وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو بڑا حکم دے دیا

Comments are closed.