مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ کیپٹن صفدر سے ملنے آنے والے ان کے ساتھیوں کی ملاقات نہیں کروائی گئی،

ن لیگی رہنما ملک الطاف کا کہنا ہے کہ ان کی ادویات اور سامان دینے آئے تھے،پولیس نے ہمیں دھکے دے کر باہر نکالا ،کلبھوشن کو بھی انہوں نے مہمان بنا کر رکھا

ن لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جو کیا گیا وہ قانون کے دائرہ میں نہیں تھا،ہم اندر گئے تو ہم پر بدتمیزی کا الزام لگا دیا

کیپٹن ر صفدر کو تھانہ عزیز بھٹی منتقل کر دیا گیا ہے، سابق گورنر محمد زبیر بھی تھانے گئے لیکن انکو اندر نہیں جانے دیا گیا،کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی.

دوسری جانب ن لیگی وکلاء بھی کیپٹن ر صفدر کوملنے گئے تا ہم انہیں بھی ملاقات نہیں کرنے دی گئی جس پر ن لیگی رہنماؤں اور وکلاء نے احتجاج کیا ہے

وکلاء کا کہنا تھا کہ ہم نے کورٹ کی کاروائی کے لئے سائن کروانے ہیں لیکن ہمیں نہیں ملنے دیا جا رہا

دوسری جانب سندھ حکومت کیپٹن ر صفدر کی ضمانت کے لئے متحرک ہو گئی ہے، سندھ حکومت کی پوری کوشش ہے کیپٹن ر صفدر کی ضمانت ہو جائے، کیپٹن صفدر کا جرم قابل ضمانت ہے، سندھ حکومت انکے وکلا کی معانت کر رہی ہے۔

مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

واضح رہے کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو آج صبح کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ہوٹل میں مریم نواز شریف کے کمرے کا دروازہ کھلوا کر زبردستی اندر داخل ہوئی اور کیپٹن صفدر کو ساتھ لے گئی۔ وہ مریم نواز شریف کے ساتھ کراچی گئے تھے اور جلسے کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھے.

مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا

Leave a reply