مریم نواز پر بے بنیاد مقدمہ،حکومت کے پاس اسکے علاوہ کوئی کام نہیں، رانا ثناء اللہ برس پڑے

مریم نواز پر بے بنیاد مقدمہ،حکومت کے پاس اسکے علاوہ کوئی کام نہیں، رانا ثناء اللہ برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ میں بلایا گیا ہے،
رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے پوری موٹر وے اور رنگ روڈ کو بند کر رکھا ہے،حکومت کے پاس انتقام کے سوا کوئی کام نہیں،وزیراعظم عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ نیب ایک کٹھ پتلی ادارہ ہے، چیئرمین نیب کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، یہ احتساب نہیں انتقام ہے . اس سے ملک نہیں چل سکتا،دو سال میں عوام کی زندگی اجیرین ہو چکی ہے ,حکومت ہمارے ساتھ بیٹھ کر نیب قانون میں تبدیلی میں اتفاق کرتی ہے بعد میں مگر جاتی ہے ،اب حکومت فنانشل ٹیرر کا قانون لا رہی ہے ،اب جو بندہ باہر پیسے بھیجے وہ دہشت گرد بنا دیا جائے گا , کورونا آئے چھ ماہ ہوئے مگر یہ ملک کی معیشت کو پہلے ہی ڈبو چکے تھے
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز آج نیب میں پیش ہوں گی۔
نیب نے مریم نواز کو مختلف موضع جات کی چودہ سو چالیس کنال اراضی کے متعلق تفتیش کیلئے طلب کیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے اپنے کارکنان کو رائیونڈ اور نیب لاہور آفس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ جس کے بعد نیب آفس لاہور کے باہر سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے اور خاردار تاریں لگا کر راستوں کو بند کر دیا گیا ہے.پولیس کی بھاری نفری نیب آفس کے باہر تعینات ہے اور غیر متعلقہ افراد کو نیب آفس میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی.
مریم نواز کو آج گرفتار کیا گیا تو….پرویز رشید نے کس خدشے کا کیا اظہار
نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف
مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی
مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال
نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے
مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں
مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا
نیب لاہور نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کی رسیدیں مانگ لیں،مریم نواز کو تمام دستاویزات 11 اگست کو ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،مریم نواز کو اراضی سے متعلق تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے
نیب کی جانب سے سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ اراضی کی خریداری پر کتنا ٹیکس اور کتنی ڈیوٹی دی مکمل تفصیلات فراہم کریں،حاصل کی گئی زمین کس مقصدکیلئےاستعمال کی جارہی ہے،
مریم نواز نیب روانہ، لاہور کی سڑکیں بند،روانگی سے قبل ایسا کام کیا کہ…….