
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے حلقہ بندیوں، تبادلے اور تقرریوں پر اپنے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا جبکہ انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ بھی کی، ایم کیو ایم کا 5 رکنی وفد فاروق ستار کی سربراہی میں الیکشن کمیشن پہنچا۔ جہاں الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات میں کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ متحدہ رہنماؤں نے اپنے تحفظات بھی بتائے۔
https://x.com/MalikRamzanIsra/status/1704119861000220931
فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کی حلقہ بندیوں پر شدید تحفظات ہیں، حلقہ بندیاں درزی بیٹھا کرکی گئیں، مرضی کی حلقہ بندیاں کرکے پہلے مخصوص پارٹی کو فائدہ دیا گیا، سکھر اور میرپور خاص میں ہمیں نقصان پہنچایا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کی زیادتی کا ازالہ ہونا چاہیئے، الیکشن کمیشن نے تحفظات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، تبادلے اور تقرریوں پر بھی تحفظات ہیں، الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریاں کررہا ہے مگر سندھ میں انتظامی طور پر لیول پلینگ فیلڈ قائم نہیں ہوئی۔ جبکہ ایم کیوایم کے رہنما نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی ہے، عمل ہوتا ہے یا نہیں بعد میں پتہ چلے گا۔