مساجد بارے حکومتی احکامات پر عمل کیا جائے، فیاض الحسن چوہان نے بھی کی اپیل
مساجد بارے حکومتی احکامات پر عمل کیا جائے، فیاض الحسن چوہان نے بھی کی اپیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عبادات کے دوران حکومت پاکستان کی ہدایات پر عمل ہونا چاہیئے۔
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت نے علماء سے مشاورت کے بعد بیس نکات پر مبنی اعلامیہ جاری کیا ہے۔ حکومتی اعلامیہ مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز اور تراویح کے لیے واضح ہدایات دیتا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کہ اعلامیے میں عبادت گاہوں کی صفائی، صف بندی کی ترتیب اور نمازیوں کے درمیان وقفے کے لیے واضح ہدایات ہیں۔ امام بارگاہوں اور مساجد کی لوکل کمیٹیاں احتیاطی تدابیر کی پابندی یقینی بنائیں گی۔ پابندی کی خلاف ورزی یا شدید متاثرہ علاقوں کے لیے حکومت شرائط پر نظرِ ثانی کا اختیار رکھتی ہے ۔
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ کہ امید ہے عوام اس سال ایک دوسرے کا خیال کرتے ہوئے رمضان کی برکتیں حاصل کرے گی۔ آئندہ دو ہفتے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ بزدار حکومت وفاق کی رہنمائی میں کرونا کے خلاف ہر ممکن اور ضروری اقدامات کر رہی ہے.