چند مصالحہ جات جو معدے کی تیزابیت ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں

0
51

چند مصالحہ جات جو معدے کی تیزابیت ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں
معدے میں تیزابیت اس وقت ہوتی ہے جب گیسٹرک گلینڈز میں تیزابی سیال کی سطح بڑھ جاتی ہے جو کہ سانس میں بو گیس پیٹ میں درد وغیرہ کے علاوہ کئی امراض کا باعث بنتی ہے عام طور پر معدے میں تیزابیت کی وجہ خالی پءٹ ہونا بہت زیادہ چائے استعمال کرنا کافی کا استعمال کھانے کے درمیان طویل۔وقفہ اور تمباکو نوشی کا استعمال وغیرہ ہوتا ہے جب تیزابی سیال معمول سے زیادہ ہو جائے تو سینے میں جلن یا تیزابیت کا احساس ہوتا ہے کچن میں ہروقت موجود رہنے والی چند چیزیں معدے نی تیزابیت سے نجات دلا سکتی ہیں

وزن کم کرنے کا آسان نسخہ


سبز الائچی:
سبز الائچی پاک و ہند سمیت ایشیائی ممالک گھروں میں عام استعمال کی۔جاتی ہے اور کچن میں ہر وقت موجود ہوتی ہے اس کے بے شمار فوائد ہیں ریاست میسور کی الائچی سب سے بہترین ہے اور دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں پائی جاتی ہے اردو اور ہندی میں اسے چھوٹی الائچی یا سبز الائچی انگلش میں کارڈموم کہتے ہیں یہ چھوٹی سی الائچی بڑے بڑے درج ذیل فائدے رکھتی ہے یہ معدے کی تیزابیت کو ختم کرتی ہے خوابیدگی کے خمار کو کم کرتی ہے جبکہ معدے میں پانی کی مقدار کو کنٹرول کرتے ہوئے ریاح پیدا ہونے سے روکتی ہے بد ہضمی سے ہونے والی گیس اورسردرد کے لیے سبز چائے میں الائچی ڈال کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے الائچی معدے میں موجود لعابی جھلی کو مضبوط بناتی ہے اس لیے یہ تیزابیت کے لیے اکسیر ہے اس کو چبانے سے منہ میں بننے والے لعاب میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو خوراک کو ہضم کرنے میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے معدے کے السر میں بھی فائدہ مند ہے ہیضہ اور دست آنے کی صورت میں سبز الائچی کا عرق پلانا بے حد مفید ہے الائچی خورد دافع اسہال میں بے حد مفید ہے

معدے کی تیزابیت دور کرنے کے لئے لیمن گراس چائے


سونف:
چند ماہرین کے مطابق کھانے کے بعد تھوڑی سی مقدار میں سونف چبانا معدے میں تیزابیت کی روک تھام میں مدد دیتا ہے سونف کی چائے غذائی نالی کو صحت مند رکھتی ہے اس کے علاوہ یہ چائے بدہضمی اور پیٹ پھولنے کے خلاف بھی فائدہ مند ہے الائچی اور سونف کا قہوہ بھی متعدد معدے کے امراض کے لیے انتہائی مفید ہے اس کے علاوہ جن لوگوں کو جسم کے مختلف حصوں خاص طور پر گھٹنوں میں سوجن رہتی ہے ایسے میں اس قہوے کا استعمال جسم سے سوجن کو روکتا ہے اور اس سوجن کی وجہ سے ہونے والی دردوں سے نجات ملتی ہے سوجن کی وجہ سے رہنے والی بےچینی سے نجات ملے گی اس قہوے کا استعمال ہارمونز کو متوازن کرتا ہے جس سے مختلف مسائل سے نجات ملتی ہے الائچی اور سونف کا قہوہ بنانے کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے
اجزاء
سونف آدھاچائے کا چمچ
الائچی تین عدد
پانی ایک کپ

ترکیب:
ایک پتیلی میں پانی ڈال۔کر چولہے پر رکھ دیں جب اس میں ابال آجائےتو اس میں سونف چائے کے چمچ کا تیسرا حصہ ڈال دیں پھر دو الائچیاں کھول کر ڈال دیں قہوہ زیادہ دیر نہ پکائیں کیونکہ اس سے قہوہ کڑوا ہو جاتا ہے اس سے ان میں پائے جانے والے کمپاونڈز ضائع ہو جاتے ہیں جب ایک ابال آجائےتو چولہا بند کردیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں جب ہلکی سی گرمائش رہ جائے تو چھان کر کپ میں ڈال لیں اس میں آنے والی خوشبو بہت ہی خوشگوار ہوتی ہے اس قہوے کو دن میں ایک مرتبہ استعمال دن میں کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں لیکن کھانے کے فوراً بعد استعمال نہ کریں بلکہ کھانا کھانے سے دو گھنٹوں کے بعد استعمال کریں باقی کسی وقت بھی استعمال کر سکتے ہیں اگر آپ اس قہوہ کا استعمال روزانہ کرتے ہیں تو بہت سی بیماریوں سے بچے رہیں گے لیکن حاملہ عورتیں ہر گز استعمال نہ کریں

دارچینی مختلف خطرناک بیماریوں کا علاج


دار چینی:
یہ مصالحہ بھی معدے کی تیزابیت کے خلاف کام کرتا ہے اور معدے کی صحت اور ہاضمے اور غذا کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے معدے میں تیزابیت کو دور کرنے کے لیے دارچینی کی چائے بے حد مفید ثابت ہوتی ہے
لونگ:
لونگ قدرری طور پر غذائی نالی میں گیس کو پیدا ہونے سے روکتی ہے الائچی اور لونگ کو کچل کر کھانا بھی معدے میں تیزابیت کا علاج کرتا ہے اورسانس کی بو سے بھی نجات دلاتا ہے
زیرہ:
زیرہ بھی معدے میں تیزابیت کو معمول پر رکھنے میں مددگار مصالحہ ہے جو کہ ہاضمے میں مدد دینے کے ساتھ پیٹ درد کو بھی کم کرتا ہے ایک چائے کا چمچ زیرہ ایک کپ ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر ہر کھانے کے بعد کھانے کی عادت بنا لیں اس کا ایک چمچ۔روزانہ کھانا توند سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے
ادرک:
ادرک کے بھی متعدد طبی فوائد ہیں یہ ہاضمے کے لیے بہترین اور ورم کش ہوتی ہے معدے کی تیزابیت کم کرنے کے لیے ایک ٹکڑا ادرک کا چبا لیں یا کچھ مقدار میں ادرک ابلتے پانی میں ڈال کر پی لیں

Leave a reply