مدارس کب کھلیں گے اعلان کردیا گیا

0
74

مدارس کب کھلیں گے اعلان کردیا گیا
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق دنیا بھر کو کرونا وائرس کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے پیش نظر تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے. پاکستان میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا. دینی مدارس کے حوالے سے وفاق المدارس سلفیہ نے حکومتی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے 15 جولائی تک ہی وفاق المدارس سلفیہ کے تحت چلنے والے ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے. وفاق المدارس سلفیہ کے ناظم اعلٰی یاسین ظفر نے کہا کہ وفاق المدارس سلفیہ جب حکومت کہے گی تب مدارس کھولے گی.

دوسری طرف وفاق المدارس العربیہ نے 10 شوال سے مدارس کھولنے کا اعلان کیا .وفاق المدارس العربیہ کے ناظم عبدالقدوس محمدی نے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ نے 10 شوال تک مدارس کھولنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کا فیصلہ وفاق المدارس اور اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت کرے گی.

Leave a reply