مشہور ٹک ٹاکر کو والد کی جائیداد میں حصہ نہ مل سکا

0
8

میلسی کی رہائشی معروف ٹک ٹاکرعالیہ شعیب سنڈھل کا ویڈیو پیغام شوشل میڈیا پروائرل ہو گیا ہے، ویڈیو بیان میں کہا کہ والد شعیب اقبال سنبھل کے انتقال کو دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے، والد کے جانے کے باوجود ہمیں وراثت نہیں ملی ہے، سگے چچا زیبر سنڈھل اور سوتیلا بھائی وراثتی جائیداد پر قابض ہیں، کمشنر آفس، ڈی سی آفس، اے سی آفس، عدالتوں اورہر ادارے کے چکرلگا لگا کر تھک چکے ہیں، کہیں سے انصاف نہیں ملا ہے، اب تو حق مانگنے پر قتل کی سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں، گھر کے باہر فائرنگ کرکے ہمیں خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے، حکومت وقت سے سیکورٹی کا مطالبہ کردیا گیا ہے.

عالیہ شعیب نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اگر ہمیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار چار لوگ ہوں گے جن میں سگے چچا زبیر سنڈھل، سعید سنڈھل، عبدالقادر سنڈھل اورایم این اے احمد حسین دہہڑ شامل ہیں، عالیہ شعیب سنڈھل نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے.

طیب اشرف
نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

Leave a reply