مشرق وسطی میں اہم پیش رفت پر دفتر خارجہ نے دیا اپنا موقف

0
33

مشرق وسطی میں اہم پیش رفت پر دفتر خارجہ نے دیا اپنا موقف

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطی میں اہم پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے

پاکستان سعودی عرب اور قطر کے درمیان زمینی فضائی اور بحری سرحدیں دوبارہ کھلنے کو خوشی کی نگاہ سے دیکھتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم گلف تعاون کونسل کی جانب سے ممالک کے درمیان حل طلب مساٸل جن کو چار سا ل ہوچکے ہیں ان کے حوالے سے اقدامات کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں .

پاکستان امیر کویت کی جانب سے خلیج تعاون کونسل ممالک کے اختلافات ختم کروانے کے لیے مثبت کردار کوسراہتا ہے . ہم امید کرتے ہیں کہ جی سی سی کے آج ریاض میں ہونے والے اجلاس سے حوصلہ افزاء پیش رفت ہوگی ترجمان دفتر خارجہ

خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان اعتماد بڑھے گا . پاکستان جلیج تعاون کونسل اور اس کے ساتھ اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے

Leave a reply