مشرق وسطیٰ جنگ کی طرف، ہائی پروفائل قتل کا امکان،سعودی عرب پر بھی حملہ ہو سکتا ہے، قریشی

0
32

مشرق وسطیٰ جنگ کی طرف، ہائی پروفائل قتل کا امکان،سعودی عرب پر بھی حملہ ہو سکتا ہے، قریشی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات نے نئے تناوَ اور کشیدگی کو جنم دیا،بغداد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیاگیا،خوش قسمتی سےاحتجاج میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ، امریکہ  نے ایران اور جنرل قاسم سلیمانی کو احتجاج کا ذمہ دار ٹھہرایا،3 دسمبر کو ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایاگیا،ڈرون حملے میں ایرانی جنرل سلیمانی اورابو مہدی المہندس سمیت9افراد مارے گئے،خطے پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں نے اس حملے کو تشویشناک قراردیا

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حملے کے بعد ایران میں احتجاج کیفیت بن گئی،ایرانی عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، ایرانی حکومت نے قومی سلامتی کا اجلاس بلایا،عراق میں بھی ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی،اتوار کوعراقی پارلیمنٹ کاہنگامی اجلاس بلایاگیا،عراقی پارلیمنٹ میں فیصلہ ہواغیرملکی افواج کو عراقی سرزمین چھوڑدینی چاہیے،واقعہ اسامہ بن لادن اور ابوبکر الغدادی کے واقعات سے زیادہ سنگین ہوسکتا ہے،

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ واقعے پر پاکستان نے 3جنوری کو اپنا موقف دیا،کل ایرانی وزیرخارجہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی،ایرانی وزیرخارجہ کو پاکستان کا موقف پیش کیا،متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ سے بھی بات چیت کی،یو اے ای کے وزیرخارجہ نےلیبیا کی صورتحال کا ذکر کیا،کل ترکی اور سعودی وزیرخارجہ سے بھی بات چیت ہوئی،خطے کے اہم ممالکت سےرابطوں کی کوشش بھی کررہےہیں،یورپی یونین کے سامنے بھی اپنا موقف پیش کریں گے،صورتحال پر چین کے ساتھ بھی گفتگو چل رہی ہے،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال انتہائی نازک اور تشویشناک ہے،مشرق وسطیٰ کی صورتحال کوئی بھی کروٹ لے سکتی ہے،ایرانی سپریم لیڈربرملا اظہار کرچکے ہیں،ایرانی صدر حسن روحانی اس واقعے کو عالمی دہشت گردی قرار دے چکے ہیں،اس واقعے کے بعد خطے کی کشیدگی میں اضافہ ہوگا،مہدی فورس کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے فورس کو ہائی الرٹ کردیا،آیت اللہ سیستانی نے کہاعراق میں غیرملکی فوج کی موجودگی ناقابل برداشت ہے، امریکی وزارت دفاع نے کہا حملے کا اعتراف کیا،امریکی وزارت دفاع نے کہا حملہ صدرٹرمپ کی ہدایت پر کیا،امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام حفظ ماتقدم کے طورپر کیا،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای ایرانی قوم سے انتقام کا وعدہ کرچکے ہیں،خطے کی صورتحال پہلے بھی زیادہ بہتر نہیں تھی،مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی صورتحال راتوں رات نہیں بنی،2018میں ایران نے ایٹمی منصوبے سے لاتعلقی کا اظہار کیا،2018میں ایران پر پابندیاں لگنے سے کشیدگی بڑھ چکی تھی،اس واقعے نے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کیا،مشرق وسطیٰ نئی جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے،امریکی حکام کہتے ہیں حملہ جنگ بڑھانے کیلئے نہیں کیا،امریکی حکام کہتے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کیلئے تیار ہیں،امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سےردعمل ہوا تو مزید سخت کارروائی کریں گے،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس مسئلے پر بحیثیت قوم ذمہ دارانہ رویہ رکھناچاہیے،جنرل سلیمانی کا قتل خطے کیلئے سنجیدہ واقعہ ہے،جنرل سلیمانی کے قتل کے اثرات کو سمجھنا ہوگا،پاکستان کو اس واقعے پر شدید تشویش ہے،یہ حملہ خطے کے امن و امان کیلئے خطرے کا باعث بنا،عراق اور شام میں عدم استحکام کے خطرات بڑھ گئے ہیں ، حملے کے بعد افغان امن عمل بھی متاثر ہوسکتا ہے،حوثی باغی سعودی عرب پر مزید حملے کرسکتے ہیں،اس واقعے کے بعد خطے میں ہائی پروفائل قتل ہوسکتے ہیں،کشیدگی کے باعث تیل کی ترسیلات بھی متاثر ہوگا،تیل کی ترسیل متاثرہونےسے معاشی بحران پیدا ہوگا،جے سی پی او اے سے امریکہ کے بعد ایران بھی لاتعلق ہوسکتا ہے،

واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے

Leave a reply