مشرق وسطیٰ کے حالات، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

0
47

مشرق وسطیٰ کے حالات، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان علماءکونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے اہم قومی و عالمی معاملات پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام بالخصوص مشرق وسطیٰ کے حالات ، بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیاں تقاضا کرتی ہیں کہ پاکستان کی تمام مذہبی و سیاسی قیادت مل بیٹھ کر باہمی اتفاق رائے سے مسائل کا حل تلاش کرے۔ ملک کی مقتدر سیاسی جماعتوں کی جانب سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ درست اور عوامی جذبات کی حقیقی ترجمانی ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں کا متفق ہونا قومی مفاد کے عین مطابق اور عوامی جذبات کی حقیقی ترجمانی ہے۔ پاکستان کے دشمنوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور یہ سویلین بالادستی ہی کی جانب اہم پیش رفت ہے قانون میں موجود سقم کو پارلیمنٹ کے ذریعے درست کیا جارہا ہے۔

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ سرحد اور خطے کی صورتحال کشیدہ ہے ، بھارتی آرمی چیف آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے، اس صورت میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو قومی مفاد میں یکجہتی کا مظاہرہ ہی کرنا چاہیے تھا تاکہ افواج پاکستان کو تقویت ملے اور ان کا مورال بلند ہو۔ پاکستان علماءکونسل ملک کی تمام پارلیمانی جماعتوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ وسیع تر ملکی اور قومی مفاد میں میثاق پاکستان کی طرف بڑھیں۔

Leave a reply