مشرق وسطیٰ کے حالات، سعودی عرب بھی میدان میں آ گیا، اہم اعلان کر دیا

0
23

مشرق وسطیٰ کے حالات، سعودی عرب بھی میدان میں آ گیا، اہم اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ عراق کے حالیہ واقعات کے حوالے سے مملکت کا بیان یہ باور کراتا ہے کہ سعودی عرب خطے کے ممالک اور ان کے عوام کو کسی بھی جارحیت سے محفوظ رکھنے کے لیے جنگ بندی کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔

سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب برادر ملک عراق میں رونما ہونے والے واقعات کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ یہ واقعات اُس کشیدگی اور دہشت گرد کارروائیوں میں اضافے کا نتیجہ ہے جن کی مملکت پہلے ہی مذمت کر چکی ہے اور ان کے دور رس نتائج سے خبردار بھی کیا جا چکا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار ذریعے کا کہنا ہے کہ "خطے کی تازہ ترین صورت حال کی روشنی میں سعودی عرب جذبات کو قابو میں رکھنے اور تحمل مزاجی کا مطالبہ کرتا ہے تا کہ ایسے کسی بھی امر سے گریز کیا جا سکے جو حالات کو ابتری کے انتہائی مقام پر لے جا سکتا ہو”

مملکت سعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ دنیا بھر کے لیے اہمیت کے حامل اس خطے کے امن و استحکام کو یقینی بنانے کے واسطے مطلوبہ اقدامات کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔

امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے.،

بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کے مطابق جنرل سلیمانی کو مارنے کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔

 

Leave a reply