ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں اپنی افواج کی تعداد بڑھانے کا امریکی فیصلہ ایک خطرناک پیش رفت ہے جو عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ نے ایک دن قبل مشرق وسطیٰ میں تعینات اپنے دستوں کی تعداد میں ڈیڑھ ہزار فوجیوں کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران امریکہ کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے اور دونوںاطراف سے جارحانہ بیان بازی دیکھنے میں آرہی ہے.