مسجد میں چوری،پولیس نے کہا اللہ اور دے گا درگزر کریں

قصور
مسجد میں چوری کی واردات کی اطلاع 12 گھنٹوں بعد دے دی،سب انسپیکٹر نے 48 گھنٹوں بعد درخواست گزار کو تھانے بلایا اور کہا اب تو کوئی فائدہ نہیں 24 گھنٹوں بعد فنگر پرنٹ غائب ہو جاتے ہیں،مسجد اللہ کا گھر ہے درگزر کریں

تفصیلات کے مطابق تحصیل پتوکی کے شہر پھولنگر کے نواحی گاؤں بلیر بشمولہ بھگیانہ کلاں میں 4 و 5 اپریل کی درمیانی شب چور جامع مسجد محمدی اہلحدیث کے تالے توڑ کر دو عدد بیٹری یو پی ایس مالیت 25000 لے اڑے تالے و دیگر اشیاء پر چوروں کے فنگر پرنٹ واضع نظر آرہے تھے
سارے وقوعہ کی تحریری درخواست محمد اشفاق سکنہ اہل دیہہ نے دن 11 بجے تھانہ صدر پھولنگر کو دے دی تو اسے تسلی دے کر بھیج دیا گیا کہ ابھی تھوڑی دیر میں پولیس ٹیم پہنچ رہی ہے اور کاروائی کا آغاز کرتی ہے مگر باوجود درخواست گزار و اہل دیہہ کے رابطہ کرنے کے پولیس نا پہنچی مگر اگلے 48 گھنٹوں بعد سب انسپیکٹر محمد امین نے درخواست گزار کو تھانے بلوایا اور کہا کہ اب تو کوئی فائدہ نہیں کیونکہ فنگر پرنٹ 24 گھنٹوں بعد ختم ہو جاتے ہیں لہذہ آپ درگزر کریں مسجد اللہ کا گھر ہے اللہ اور چیزیں دے دے گا
اہل دیہہ و درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی اسی مسجد سے چند ماہ قبل چور واٹر پمپ و بیٹری یو پی ایس لے اڑے تھے مگر اب پولیس کاروائی کرنے سے انکاری ہے اگر مسجد اللہ کا گھر ہے تو پولیس والے بھی مسلمان ہیں مگر انہوں نے واضع فنگر پرنٹ ہونے کے جان بھوج کر دیر کی تاکہ فنگر پرنٹ ختم ہو جائیں مگر اب دوایتی طریقے سے بھی چور کو تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی جا رہی لہذہ ڈی پی او قصور نوٹس لے کر اللہ کے گھر کے ساتھ انصاف کروائیں

Comments are closed.