مسجدِ نبوی ﷺ میں رمضان کے بابرکت مہینے کے دوران افطار فراہم کروانے والوں کے لیے جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس پورٹل کے ذریعے روزہ داروں کو افطاری کرانے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کا اندراج کیا جائے گا۔اتھارٹی کی منظور شدہ کمپنیوں کو ہی افطاری کرانے کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے اور ان کی فہرست شائع بھی کی جائے گی۔اتھارٹی برائے حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ افطاری کروانے والوں کے اندراج سے افطاری کو منظم اور باوقار انداز سے تکمیل کو پہنچایا جا سکے گا۔اس ڈیٹا کے حاصل ہونے سے افطاری کے انتظامات کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ ہجوم، بے نظمی اور کھانے پینے کی اشیا کے ضائع ہونے سے بچا جا سکے گا۔
واضح رہے کہ مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور کی نگران جنرل اتھارٹی کی نمائندہ ڈس انفیکشن ایجنسی رمضان کے مقدس مہینے میں افطاری کے امور کو منظم کرتی ہے۔ اس میں مسجد نبوی ﷺ میں افطاری کے وقت بچھائے گئے دسترخوانوں کو مختصر وقت میں سمیٹنا بھی شامل ہے۔مسجد نبوی ﷺ کے ڈس انفیکشن ڈپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری محمد معیض العمری نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا کہ مغرب کی اذان اور اقامت کے درمیان روزانہ 3000 سے زیادہ افطار دسترخوان صرف پانچ منٹ میں سمیٹے جاتے ہیں۔ اس موقعے پر کام کرنے والے کارکنوں کی تعداد 450 سے زیادہ ہے۔ انہیں پانچ منٹ کے اندر اندر 180 کنٹینرز میں ہٹا دیا جاتا ہے۔
سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ میں پولیس ٹیم ہی ملوث نکلی
سونا مہنگا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی
گھوٹکی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا دورہ، امن و امان کے سخت احکامات
شہریوں کو لوٹنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے