مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع ،مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش

0
68

سعودی حکومت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ نمازیوں کے عبادت اور زیارت کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع کی گئی ہے۔

باغی ٹی وی : سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں کی توسیع کی گئی ہے جس سے مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش پیدا ہوگئی ہے اس طرح مسجد نبوی ﷺ میں اب 3 لاکھ 26 ہزار 429 نمازی عبادت کرسکیں گے۔

مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخلے پر عارضی پابندی

اس حوالے سے گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ کا دورہ کیا اور مسجد نبوی کے صحنوں میں پیدل جانے والوں کے راستوں اور السلام روڈ پر واقع نئے مغربی صحنوں کا معائنہ کیا۔

گورنر مدینہ منورہ نے انتظامی امور کے عہدیداروں کو تاکید کی کہ رمضان کے دوران زائرین کو اعلیٰ اور معیاری خدمات فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ 2020 میں کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پابندیاں عائد ہونے کے باعث نمازیوں کی تعداد محدود تھیں تاہم اب مکمل گنجائش کے ساتھ مقدس مساجد میں عبادت کی اجازت ہوگی۔

مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر پہلا جمعہ، دس لاکھ نمازیوں کی شرکت

دریں اثناو و سال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت دیدی گئی رواں برس ماہ رمضان کی مبارک سعادتوں کو عبادات اور اذکار سے سجانے کے لیے سعودی عرب میں مقدس مقامات کی خدمات پر مامور کمیٹی نے اہم فیصلے کیے گئے ان فیصلوں کے تحت رمضان المبارک میں عمرہ اور عبادات کی بغیر کسی پابندی کے مکمل اجازت دیدی گئی ہے اللہ کے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تمام کورونا سفری پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں۔

قبل ازیں مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخل ہونے پرعارضی طورپرپابندی عائد کردی گئی تھی مسجد نبوی ﷺ کے امورکے نگران محکمے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ اوراس کے احاطے میں 12 سال سے کم عمر کے بچوں کوداخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی پابندی عارضی طورپرعائد کی گئی ہے۔

خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم کرتے ہوئے غیرویکسین شدہ افراد کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے عمرے کی غرض سے آنے والے بھی اب کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔

منسوخ شدہ پابندیوں میں کورونا کے خلاف ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی شرط اور سعودی عرب میں آنے یا آنے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانے نیز مملکت میں آنے والے مسافروں کے لیے ضروری قرنطینہ کی شرائط کا خاتمہ شامل ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا تھا کہ غیر ویکسین شدہ افراد مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز ادا کرسکیں گے۔ وہ غیر ویکسین شدہ افراد عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے جو کورونا میں مبتلا نہیں ہوئے۔

بھارتی بحرین میں بھی باز نہ آئے، حجاب پہنے خاتون کو ریسٹورینٹ میں داخل ہونے سے روک دیا

Leave a reply