مسجد حرام اور مسجد نبوی میں کن شرائط کے ساتھ عام شہریوں کوعبادت کی ہو گی اجازت اور کب سے؟

0
28

مسجد حرام اور مسجد نبوی میں کن شرائط کے ساتھ عبادت کی ہو گی اجازت اور کب سے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو 8 رمضان کو کھول دیا جائے گا عام شہری بھی حرم مکی میں عبادت کر سکیں گے

سعودی وزارت صحت کے مطابق اس حوالہ سے شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا،نماز کی ادائیگی کے لئے جائے نماز گھر سے لانا ہو گی، کسی کو بغیر چٹائی کے داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ،مسجد میں قرآن مجید کی تلاوت کے لئے گھروں سے قرآن لے کر آئیں ،مسجد میں رکھے گئے قرآن مجید کو نہیں لے سکتے

کرونا سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ سماجی دوری اختیار کریں، اس دوران مسجد سے ملحقہ واش روم بند رہیں گے، سب وضو گھروں سے کر کے آئیں گے، کسی کو بھی ماسک کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، مسجد کے داخلی راستے پر سینیٹائزر کی سہولت موجود ہو گی اسے استعمال کریں

قبل ازیں سعودی عرب کے ادارہ امور حرمین شریفین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے حرم مکی میں کمپیوٹرائزڈ تھرمل کیمروں کا افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاح کے بعد شیخ السدیس نے حاضرین سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرم مکی میں کام کرنے والے تمام افراد کے لیے لازم ہے کہ وہ حرم میں داخل ہونے سے قبل تھرمل کیمروں کی سکرننگ سے گزریں. اگر کسی کا درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے تو اسے حرم مکی آنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ وہ مزید چیک اپ کےلیے متعلقہ ادار ے سے رجوع کرے

واضح رہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے رمضان کے آغاز سے قبل کہا تھا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تراویح 10 رکعت پر مشتمل ہوگی تا ہم دونوں مساجد میں رمضان کے دوران نمازیوں پر پابندی جوں کی توں برقرار رہے گی ، اب اس پابندی کو ختم کیا جا رہا ہے

مکہ کے علاوہ سعودی عرب بھرمیں کرفیو جزوی طور پر اٹھا لیا گیا ہے،شاہ سلمان نے حکم جاری کیا تھا کہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں ،اطلاعات کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے ملک بھر سے کرفیو جزوی طور پر ہٹانے کا فرمان جاری کردیا ہے جبکہ مکہ اور قریبی علاقوں میں 24 گھنٹے کا کرفیو برقرار رہے گا۔

 

Leave a reply