مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا بہاولپور میں جلسہ ، مسجد کی چھت پر میوزک والے گیت چل گئے

0
40

مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا بہاولپور میں جلسہ ، مسجد کی چھت پر میوزک والے گیت چل گئے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا بہاولپور میں جلسہ ہو رہا ہے .جس میں مسجد پر سپیکر رکھ کر گانے چلائے جا رہے ہیں۔مسجد اللہ کا گھر ہے جو نہایت ہی مقدس جگہ ہے جہاں بلند آواز میں بولنا اس کے آداب کے سخت خلاف ہے . وہاں‌ نہ صرف اس اداب کی خلاف ورزی کی جارہی یے بلکہ میوزک والے پارٹی گیت چل رہے ہیں. ان پارٹیوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ہیں جو مذہبی جماعت کے صدر ہیں. مساجد کو اس طرح سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا مساجد کے تقدس کی خلاف ورزی ہے. اور وہاں میوزک ، پارٹی گیت اور دیگر ہلڑ بازی نہایت ہی گناہ والی اور مذمت شدہ حرکات ہیں.

بہاولپور جلسے کے بارے میں‌ خبریں یہ ہیں‌ کہ مولانا،مریم توپہنچ گئے مگرکارکن نہ‌آئے ،اطلاعات کے مطابق جنوبی پنجاب کے اہم ضلع بہاولپور میں پی ڈی ایم کی جانب سے عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا جانا تھا تاہم کارکنان جمع نہ ہونےپر اب ریلی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی میں عوام اور کارکنان کی عدم شرکت پر ن لیگی میزبان اور مرکزی قائدین نےسرجوڑ لئے ہیں، لوگوں کی عدم شرکت کے باعث ریلی نکلنے میں مزید دو سےتین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ نے کارکنان جمع نہ ہونے پر مدعا ضلعی انتظامیہ پر ڈال دیا ہے، انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کنٹینرز لگا کر راستے روک رہی ہے، انتظامیہ سے گزارش ہے کہ کنٹینرز کو ہٹایا جائے۔لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ہرلیڈر سےدس میں سے پانچ افراد کی شرکت کی درخواست کی گئی ہے، حکومت کی غلامی میں انتظامیہ شہرکا امن خراب نہ کرے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بہاولپور کے ڈپٹی کمشنر نے مسلم لیگ ن کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا، مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے بہاولپور ریلی کی اجازت کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی اور استدعا کی تھی کہ انہیں پروگرام کی اجازت دی جائے۔

Leave a reply