مسجد الحرام میں‌ 138 برس قبل دی گئی اذان کی آڈیو جاری کر دی گئی

0
31

سعودی عرب میں‌ شاہ عبدالعزیز اکیڈمی نے 138 برس قبل دی گئی حرم مکی الشریف کی اذان کی آڈیو جاری کی ہے ۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اس دور میں‌ اذان لاؤڈ سپیکر نہ ہونے کی وجہ سے براہ راست دی جاتی ہھی. جاری کردہ اذان کی آڈیو سن کر زمانہ قدیم میں پہنچ جانے کا احساس ہوتا ہے۔

شاہ عبدالعزیز اکیڈمی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حرم مکی شریف میں اذان کی ریکارڈنگ 1302 ہجری 1885 عیسوی کی ہے جو ہالینڈ کے ایک مستشرق کرسٹین سنوک ہور نے ریکارڈ کی تھی ۔ شاہ عبدالعزیز اکیڈمی نے یہ ریکارڈنگ ہالینڈ کی لیڈن یونیورسٹی سے حاصل کی ہے جو کہ آج بھی وہاں‌ محفوظ ہے.

اذان کی یہ ریکارڈنگ ٹویٹر پر اپ لوڈ کی گئی ہے. اس کے ساتھ حرم مکی کی ایک پرانی تصویر بھی دکھائی گئی ہے جس سے اس دور کی حرم شریف کی عمارت کا اندازہ ہو تا ہے.

ٹویٹر پر یہ اذان اپ لوڈ ہونے پر لوگوں‌ کی طرف سے اس میں گہری دلچسپی دیکھنے میں‌ آرہی ہے.

Leave a reply